ڈاکٹر طاہر القادری کا معروف کرکٹر وسیم اکرم سے ان کی اہلیہ کی وفات پراظہار افسوس

تحریک منہا ج القرآن کے بانی و سرپرست اعلی ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے پرنسپل سیکرٹری جی ایم ملک، جواد حامد، شہزاد رسول قادری، ڈاکٹر حافظ محمد اصغر جاویدالازہری اور صاحبزادہ افتخار الحسن قائد تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کا تعزیتی پیغام لے کر وسیم اکرم کے گھر گئے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ ہما وسیم کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا کی۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین نے سابق کپتان سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ حضورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قدمین شریفین کے تصدق سے مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے کر ان کے درجات بلند کرے اور لواحقین کوصبر جمیل عطا فرمائے۔ (آمین)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top