سفیر یورپ علامہ نذیر احمد خان قادری دعوتی دورے پر اٹلی پہنچ گئے

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی نائب امیر اور سفیر یورپ علامہ نذیر احمد خان قادری 14 نومبر 2009ء کو تنظیمی و دعوتی دورے پر اٹلی پہنچ گئے ہیں۔ بیرگامو ایئر پورٹ اٹلی پر منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ اٹلی کے صدر مجلس شوریٰ محمد علی بھاگت دیگر عہدیداران نے آپ کا پروقار استقبال کیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنینشل اٹلی کے صدر حافظ عبدالمناف، ناظم ظہیر انجم، ناظم مصالحتی کونسل سمیع اللہ وڑائچ، صدر نارتھ اٹلی محمد اشرف، ناظم نشرواشاعت شکیل احمد، نائب ناظم ویلفیئر محمد ظریف، ڈائریکٹر ریجو میلیا غلام مصطفیٰ مشہدی، دلدار حسین بریشیا، حاجی خالد محمود (میلان)، میاں سرفراز احمد، آزاد بٹ بھی استقبالی وفد میں شامل تھے۔ عہدیداروں کے ساتھ منہاج القرآن انٹرنینشل اٹلی میلانو اور بریشیا کے تنظیمی عہدیداران اور کارکنان نے آپ کو خوش آمدید کہا۔ علامہ نذیر احمد خاں قادری اپنے اس تین روزہ دورہ اٹلی میں منہاج القرآن اٹلی کی تنظیمات کے عہدیداران اور کارکنوں سے ملاقات کریں گے اور تاحیات ممبرشپ حاصل کرنے والوں میں اسناد تقسیم کریں گے۔

رپورٹ: شکیل احمد (ناظم نشرواشاعت ساؤتھ اٹلی)
مرتب: میاں محمد اشتیاق (سیکرٹری امورخارجہ)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top