تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین کی طرف سے عمران خان کی عیادت

ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کی قیادت میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین کے وفد نے 16 نومبر 2009ء کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے گھر جا کر ان کی عیادت کی۔ وفد میں سینئر نائب اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، ناظم اجتماعات جواد حامد اور دیگر قائدین بھی شامل تھے۔ عمران خان ان دنوں صحت یابی کے بعد بیڈ ریسٹ پر ہیں۔مرکزی قائدین نے عمران خان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے پھول اور نیک تمناؤں کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ عمران خان قومی ہیرو اور ملک و قوم کا اثاثہ ہیں۔ پوری قوم سمیت تحریک منہاج القرآن کے قائدین و کارکنان بھی ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ دیگر مرکزی قائدین نے بھی عمران خان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ملاقات کے اختتام پر عمران خان نے تحریک منہاج القرآن کے قائدین کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top