منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی کے سابق صدر میاں اکرام کی وفات پر فاتحہ خوانی

منہاج القرآن جرمنی کے ابتدائی رکن میاں محمد اکرام جو پاکستان پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر ہاگن (جرمنی) میں تحریک کا حصہ بنے اور رکنیت سے منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی کی صدارت کے عہدے تک پہنچے۔ پاکستان میں اپنے آبائی علاقے چک جھمرہ میں دل کے دورے سے انتقال کر گئے۔ وہ کافی عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔ مرحوم، نائب ناظم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن میاں مقصود اکرام کے والدگرامی اور منہاج القرآن انٹرنیشل برلن سے وابستہ میاں عمران الحق کے سسر تھے۔

میاں اکرام کی نماز جنازہ چک نمبر 189 رسول پور میں منہاج القرآن پنجاب کے امیر احمد نواز انجم نے پڑھائی، جسمیں تحریکی قائدین اور رفقاء کے علاوہ پنجاب اسمبلی کے سابق اسپیکر چودھری محمد افضل ساہی اور دیگر معززین نے شرکت کی۔ مرحوم نے پسماندگان میں اہلیہ، دو صاحبزادیاں اور دو صاحبزادے چھوڑے ہیں۔ ان کی اچانک وفات پر ان کے اہل خانہ اور تحریک منہاج القرآن کے ساتھیوں کو گہرا رنج ہوا ہے۔

بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری، صدر سپریم کونسل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری، صدر فیڈرل کونسل صاحبزادہ حسین محی الدین قادری، امیر تحریک و صدر PAT صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سفیر یورپ حافظ نذیر احمد قادری، سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، ناظم امور خارجہ و پرنسپل سکریٹری ٹو شیخ الاسلام جی ایم ملک، کوآرڈینیٹر امورخارجہ داؤد حسین مشہدی، سیکرٹری فارن افیئرز میاں محمد اشتیاق اور جملہ مرکزی قائدین و سٹاف ممبران کے علاوہ منہاج یورپین کونسل کے سرپرست حاجی گلزار احمد، امیر علامہ حسن میر قادری، صدر سید ارشد شاہ، سینئر نائب صدر محمد نعیم چودھری، جنرل سکریٹری حاجی محمد اصغر، نائب ناظم تسنیم صادق، صدر پیس اینڈ اینٹگریشن اعجاز احمد وڑائچ، سیکرٹری پیس اینڈ اینٹگریشن سید جمیل شاہ، ناظم رابطہ شفیق اعوان، سرپرست منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ڈاکٹر عابد عزیز خان، ڈائریکٹر حافظ اقبال اعظم، سرپرست منہاج القرآن میڈیا کوآرڈینیشن بیورو یورپ و چیف کوآرڈینیٹر PAT یورپ محمد شکیل چغتائی، صدر MCB یورپ راؤ خلیل احمد، کوآرڈینیٹر آسٹریا محمد اکرم باجوہ، سکریٹری MCB یورپ نوید احمد اندلسی، کوآرڈینیٹر اٹلی سمیع اللہ وڑائچ، صدر MWF فرانس شبیر احمد اعوان، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس عبدالجبار بٹ، ناظم رانا فیصل علی، صدر شوریٰ چودھری سعید، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن فیض احمد، جنرل سکریٹری محمد ارشاد، پریس سکریٹری محمد آصف، صدر مجلس شوریٰ خضر حیات تارڑ اور دیگر تحریکی احباب نے ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن کی انتظامیہ نے میاں اکرام مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کیلئے جامعہ مسجد منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن میں 15 نومبر اتوار کے روز فاتحہ خوانی و تعزیتی اجلاس کا اہتمام کیا، جس میں برلن کی مختلف پاکستانی تنظیمات، اسلامی تحریک، انجمن پاکستان، انجمن جعفریہ، ایشین جرمن رفاہی سوسائٹی، پاک محمد مسجد، پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان جرمن کونسل برائے ثقافت و جمہوریت، جرمن پاکستان فورم وغیرہ کے عہدیداران اور کارکنوں نے شرکت کی۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن فیض احمد نے تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں اکرام کی تحریکی خدمات کو سراہا۔ فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کے بعد ان کے داماد میاں عمران الحق سے تعزیت کی گئی اور حاضرین میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے میڈیا کوآرڈینیشن بیورو (MCB) یورپ کے سرپرست اور ایشین جرمن رفاہی سوسائٹی کے چیئرمین محمد شکیل چغتائی نے منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی کے بنیادی رکن اور سینئر رہنما میاں محمد اکرام کی وفات کو جرمنی میں تحریک منہاج القرآن کے لئے سانحہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مرحوم کی تحریکی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے میاں مقصود اکرام، میاں عمران الحق، انکی اہلیہ اور مرحوم کے دیگر عزیز و اقارب سے تعزیت کرتے ہوئے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا۔ اسی طرح منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن کی انتظامیہ کے اراکین فیض احمد، محمد ارشاد، محمد رفیق، حاجی جاوید حسین، محمد آصف، غلام حیدر خان، یوتھ لیگ کے محمد علی، محمد شعیب ارشاد، وجاہت علی تارڑ، ویمن لیگ کی عائشہ ارشاد، نفیسہ تارڑ، بیگم فیض، بیگم حیدر، بیگم جاوید، مجلس شوری کے خضر حیات تارڑ اور دیگر اراکین و رفقاء غلام سرور مہر، حبیب الرحمن، وسیم احمد اور محمد بشیر نے میاں محمد اکرام کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ : شکیل احمد چغتائی (سرپرست MCB یورپ)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top