ڈائریکٹر امورخارجہ جی ایم ملک کا تحصیل کمالیہ کا وزٹ

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر امورخارجہ جی ایم ملک مورخہ 15 نومبر 2009ء کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر کے وزٹ کے لئے تشریف لائے، ڈاکٹر محمد اصغر جاوید الازہری کے گھر تحریک منھاج القرآن تحصیل کمالیہ کے عہدیداران کے ساتھ میٹنگ ہوئی جس میں انہوں نے تحصیلی سنٹر کی تعمیر شروع کرنے پر تنظیم کو مبارکباد پیش کی اور شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی خدمات اور تحریک کی موجودہ مہمات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے دعوت، تربیت، تنظیم سازی، فلاحی اور تعلیمی میدانوں میں تحریک کے کام کو مزید تیز کرنے پر زور دیا۔

بعد ازاں تنظیمی عہدیداران جن میں مہر قاسم علی سپرا ایڈووکیٹ صدر، چودھری عبدالشکور ایڈووکیٹ رہنما پاکستان عوامی تحریک، عبدالرزاق عابد ناظم مالیات، محمد صدیق قادری نائب صدر، الحاج محمد اسماعیل قادری ناظم تعلقات عامہ و ممبر تعمیراتی کمیٹی، ڈاکٹر محمد اصغر جاوید الازہری اور ڈاکٹر محمد فاروق ناظم نشرواشاعت کے ساتھ تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ ڈاکٹر محمد اصغر جاوید الازہری نے سنٹر کی تعمیر کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر امورخارجہ جی ایم ملک نے ہدایات دیتے ہوئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن UK کی طرف سے مبلغ 5 لاکھ روپے کا چیک تنظیم کو پیش کیا اور تعمیراتی کام کو مزید تیز کرنے پر زور دیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top