منہاج القرآن انٹرنیشنل دیزیو، اٹلی کے زیر اہتمام شوریٰ کا اجلاس

منہاج القرآن انٹرنیشنل دیزیو کے زیر اہتمام شوریٰ کے قیام کے بعد پہلا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں شوریٰ کے تمام ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت دعوت و تربیت کے ناظم چن نصیب نے حاصل کی۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت کی سعادت صوفی افضل نے حاصل کی۔ اس کے بعد منہاج القرآن دیزیو کی تنظیم کے ناظم حاجی محمد اشرف نے اجلاس میں شریک تمام افراد کو دیزیو کی تنظیم اور شوریٰ کے عہدیداران کا تعارف کرایا۔ پروگرام میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں درج ذیل موضوعات پر تفصیلی بحث ہوئی :

  • ایک اطالوی خاتون رکن یورپین پارلیمنٹ نے حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے کی جسارت کی جس پر ایک احتجاجی جلوس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
  • دیزیو کی تنظیم ہر تین ماہ بعد اپنی کارکردگی کی رپورٹ شوریٰ کے صدر کو پیش کرے گی۔
  • مرکز کی طرف سے اجتماعی قربانی کے ٹارگٹ کو پورا کرنے کے لیے تمام شرکاء پر ٹارگٹ تقسیم کیا گیا۔
  • CGIL اور لوکل تنظیمات کی مدد سے پاکستانی کمیونٹی کو اکٹھا کر کے اٹلی کے قانون کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔
  • منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن (MWF) کے قیام کے حوالے سے خصوصی بحث کی گئی۔

اجلاس کا اختتام قاری وقار احمد کے دعائیہ کلمات سے ہوا۔

رپورٹ : محمد یعقوب (ناظم نشر و اشاعت، منہاج القرآن دیزیو)
سرمد جاوید (نائب ناظم نشر و اشاعت، منہاج القرآن دیزیو)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top