اٹلی میں تقریب تقسیم اسناد لائف ممبرشپ منہاج القرآن انٹرنیشنل

منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے زیراہتمام مورخہ 15 نومبر 2009ء کو ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں لائف ممبرشپ حاصل کرنے والے احباب میں لائف ممبرشپ کی اسناد تقسیم کی گئیں۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت فضاء علی نے حاصل کی۔ اس کے بعد طالبات نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ نقابت کے فرائض علامہ غلام مصطفیٰ مشہدی نے اداکئے۔ پروگرام میں سفیر یورپ علامہ نذیر احمد خان قادری نے خصوصی شرکت کی۔

پروگرام کے استقبالیہ کلمات صدرمنہاج القرآن ویمن لیگ ریجو میلیا اشفاق بیگم نے ادا کئے۔ انہوں نے علامہ نذیر احمد خان قادری کو اٹلی آمد پر خوش آمدید کہا اور اٹلی بھر سے آریزو، بلونیا، چنیتو، وچنیزا، بلزانو اور دیگر تنظیمات سے مردوخواتین کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ مزید انہوں نے خواتین کی اسلام میں اہمیت بیان کی اور اسلام کی سربلندی کیلئے خواتین کی جدوجہد پرروشنی ڈالی۔ انہوں نے اٹلی کی جملہ تنظیمات کا شکریہ ادا کیا جن کی مدد سے وہ بہت کم عرصہ میں اتنے زیادہ لائف ممبر بنانے میں کامیاب ہوئیں۔

سفیر یورپ علامہ نذیر احمد خان قادری نے اپنے خطاب میں تمام افراد کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ العالی کا سلام دیا اور تمام جملہ تنظیمات کو اس پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ منہاج القرآن کی تاریخ میں تین سو سے زائد ممبران میں لائف ممبران میں اسناد تقسیم کی ہیں۔ سفیر یورپ نے عورت کا اسلام میں مقام اور اسلام میں عظیم خواتین کے موضوع پر قرآن وسنت کی روشنی میں بیان کیا اور اس اہمیت پر زوردیا کہ عورت کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں پاسکتا۔

پروگرام میں ساؤتھ اٹلی کے صدر حافظ عبدالمناف، ناظم ظہیر انجم، صدر مجلس شوریٰ محمد علی بھاگت، ناظم مصالحتی کونسل سمیع اللہ وڑائچ، منیر ڈار، اشرف بٹ، مختار احمد، قاری غلام رسول، اظہر محمود، شکیل احمد، نارتھ اٹلی کے ناظم محمد اشرف اور دیگر تنظیمات کے عہدیداران نے شرکت کی۔ محفل کا اختتام خصوصی دعا سے ہوئی۔

رپورٹ: شکیل احمد (ناظم نشرواشاعت اٹلی)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top