دارالامان لاہور میں بے سہارا، یتیم اور لاوارث خواتین میں عید گفٹ تقسیم

عید کی خوشیاں یتیمو ں کی فلاح و بہبود کے لیے قربان کرنا ہی حقیقی قربانی ہے
دارالامان لاہور میں بے سہارا، یتیم اور لاوارث خواتین میں عید گفٹ تقسیم کے موقع پر گفتگو

منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر فاطمہ مشہدی کی قیادت میں وفد دارلامان لاہور گیا ۔انہوں نے وہاں پر بے سہارا، یتیم اور لاوارث خواتین میں عید گفٹ تقسیم کئے۔ اس موقع پر مرکزی صدر فاطمہ مشہدی نے کہا کہ غریب، نادار، بے سہارا، لاوارث اور مستحق خواتین کے ساتھ عیدکی خوشیوں میں شریک ہونا حقیقی عید ہے۔ انسانیت کی فلاح، خدمت اور احساس عبادتوں کی روح ہے۔ مخیر افراد کو عید کی خوشیوں میں غریبوں کو ضرور شریک کرنا چاہیئے تاکہ وہ عید کے پر مسرت موقع پر اپنے غموں کو بھلا کر حقیقی خوشیاں حاصل کر سکیں۔ فاطمہ مشہدی نے کہا کہ عید کی خوشیاں یتیمو ں کی فلاح و بہبود کے لیے قربان کرنا ہی حقیقی قربانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خدمت خلق عبادتوں کی روح ہے۔ بے سہارا، لاوارث اور یتیم لوگوں کی خدمت اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کے نزول کا باعث بنتی ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر نوشابہ اور انیلہ ڈوگر بھی موجود تھیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top