افتتاحی تقریب عرفان القرآن کورس یونٹ ترگڑی پی پی 9 گوجرانوالہ

یکم نومبر 2009 کو تحریک منہاج القران ضلع گجرانوالہ پی پی 99 یونٹ ترگڑی کے زیر اہتمام عرفان القران کورس کی افتتاحی تقریب کا انقعاد کیا گیا جس میں مرکزی نائب ناظم دعوت علامہ حافظ محمد شریف کمالوی نے خصوصی شرکت کی جبکہ ڈاکٹر محمد منیر حسین ہاشمی صدر پی پی 95 اور ڈاکٹر محمد رضا ہاشمی کو آرڈینیٹر حلقہ دورد پی پی 95 اور احمد فاروق حیدر قادری ناظم دعوت پی پی 95 نے شرکت کی۔

 تلاوت قرآن پاک احمد فاروق حیدر قادری اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت محمد ساجد حنیف، محمد اقبال قادری اور محمد خالد نے حاصل کی۔ ڈاکٹر محمد منیر حسین ہاشمی نے اطاعت رسول صلی اللہ علیہ آلہ وسلم پر گفتگو کی۔ ڈاکٹر محمد رضا ہاشمی نے حلقہ درود پر تعارفی گفتگو کی۔ جبکہ علامہ احمد فاروق حیدر نے عرفان القرآن کورس کی افادیت پر روشنی ڈالی۔ آخر پر علامہ حافظ محمد شریف کمالوی نے عرفان القرآن کورس پر تفصیلی روشنی ڈالی اور اس کا مقصد رجوع الیٰ القرآن کی تحریک کو ابھارنا قرار دیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top