(انا, لله, وانا, اليه, راجعون) ان, کا, تعلق, تحصیل, گوجر, خان, ضلع, راولپنڈی, سے, تھا۔, موصوف, 15, سال, سے, زائد, عرصہ, بطور, پرسنل, گارڈ, خدمات, سر, انجام, دیتے, رہے۔, ">

علی اختر قادری کی وفات پر اظہار تعزیت

اس سال عید الاضحی کے دن شیخ الاسلا م ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پرسنل گارڈ علی اختر قادری اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ (انا لله وانا اليه راجعون)

ان کا تعلق تحصیل گوجر خان ضلع راولپنڈی سے تھا۔ موصوف 15 سال سے زائد عرصہ بطور پرسنل گارڈ خدمات سر انجام دیتے رہے۔ حضور شیخ الاسلام نے مرحوم علی اختر قادری کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی۔

مرحوم علی اختر قادری کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں میں ہوئی۔ مرکز کی جانب سے ساجد محمود بھٹی (سینئر نائب ناظم تنظیمات) نے شرکت کی۔ اسکے بعد قل خوانی کے موقع پر بھی ساجد محمود بھٹی اور تحصیل دولتالہ کے عہدیداران نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top