منہاج القرآن اسلامک سنٹر بھوربن کی تعمیر

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام دنیا بھر میں سیکڑوں تعلیمی ادارہ جات چل رہے ہیں جو جہالت کے خلاف برسر پیکار ہیں۔ اسی سلسلہ کے تسلسل میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یو-کے کے تعاون سے مری بھوربن میں منہاج القرآن اسلامک سنٹر کے قیام کا آغاز کیا گیا ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے اس پروجیکٹ کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن اسلامک سنٹر بھوربن کی تعمیر ترجیحی بنیادوں پر عمل میں لائی جائے گی۔ تاکہ جلد از جلد مری بھوربن کے عوام کی دیرینہ خواہش کے مطابق اس پسماندہ علاقے میں اسلامک سنٹر قائم کیا جاسکے۔ اور غریب عوام تک علم کی شمع پہنچائی جا سکے۔

اسلامک سنٹر کے اس پروجیکٹ کیلئے تین رکنی مرکزی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں میاں افتخار احمد، میاں طاہر یعقوب اور افتخار شاہ بخاری شامل ہیں۔ ڈیزائنگ کی ذمہ داری انجینئر افضال غوث کو سونپی گئی ہے جبکہ کنسٹرکشن کی نگرانی میاں افتخار احمد کریں گے اور مقامی سطح پر اسعد عباس تعمیراتی کام کرائینگے۔ اس کے تمام ریکارڈ کا نظام منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ذمہ ہو گا۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری نے کہا کہ تعمیرات سے قبل منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے اسلامک سنٹر بھوربن کے مقام پر ایک موٹر پمپ بھی نصب کرایا ہے جس سے اردگرد کے عوام بھی مستفید ہو رہے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top