منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کیجانب سے غرباء میں قربانی کے گوشت کی تقسیم

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے قربانی مہم 2009ء میں ہزاروں جانور قربان کر کے سنت ابراہیمی کو ادا کیا۔ اجتماعی قربانی کے گوشت کو مستحقین میں کو تقسیم کرنے کے علاوہ 25 ہزار خاندانوں کو گوشت بطور تحفہ عید بھی پیش کیا گیا۔ اس سلسلہ میں گوشت کی تقسیم کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے وسیع انتظامات کئے تھے۔ اجتماعی قربانی مہم 2009ء کے سربراہ ڈاکٹر شاہد محمود، نائب سربراہ افتخار شاہ بخاری اور سیکرٹری محمد جواد حامد تھے۔ ان کی نگرانی میں 35 ذیلی کمیٹیوں نے گوشت کو 25 ہزار افراد کے گھروں تک پہنچا کر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے عید الاضحی کی مبارکبادی کا پیغام بھی پہنچایا گیا۔

قربانی کے گوشت کی تقسیم کے سربراہ ساجد حمید تھے، محمد احمد معین سیکرٹری جبکہ محمد اقبال ڈوگر اور سیف اللہ بھٹی ممبران تھے۔ یہ کمیٹی بیرونِ ملک سے وصول ہونے والے حصوں کے مطابق قربانی کےگوشت کی بروقت تقسیم کرتی رہی۔ لاہور اور اس کے گردو نواح میں 25 ہزار افراد کے گھروں تک گوشت پہنچانے کے لیے باقاعدہ طور پر ایک پلان ترتیب دیا گیا تھا۔ کمیٹی نے پلان کے مطابق گوشت کی تقسیم کی۔

25 ہزار افراد میں گوشت کی تقسیم کے کوپن جاری کئے گئے تھے۔ لاہور میں گوشت تقسیم کرنے کے لیے مختلف تقریبات بھی منعقد کی گئیں۔ ان تقاریب میں راوی ٹاؤن میں میا ں طاہر یعقوب، گلبرگ ٹاؤن میں ظفر اقبال، عزیز بھٹی ٹاؤن میں میا ں طاہر یعقوب، داتا گنج بخش ٹاؤن، شالیمار ٹاؤن میں افتخار شاہ بخاری، گلبر گ ٹاؤن میں حاجی اسحاق اور سمن آباد ٹاؤن میں میا ں افتخار احمد، اقبال ٹاون میں فرحت حسین شاہ، کینٹ ٹاؤن میں ارشاد طاہر، نشتر ٹاؤن میں ڈاکٹر اعظم سندھو، واہگہ ٹاؤن میں ڈاکٹر شاہد محمود اور میاں طاہر یعقوب نے غرباء اور مستحقین میں گوشت تقسیم کیا۔ ان تقریبات میں ڈاکٹر شاہد محمود، افتخار شاہ بخاری، میا ں طاہر یعقوب اور منہاج ویلیفئر فاؤنڈیشن کے دیگر رہنماؤں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ڈاکٹرمحمد طاہر القادری کی سرپرستی میں تعلیم، صحت اور فلاح عام کے منصوبوں میں کام کر رہی ہے اور عید قربان کے موقع پر عوام کو عید کی خوشیوںمیں شریک کرنا ہمارا فرضِ منصبی ہے۔

ذیلی کمیٹیوں میں پرنٹنگ میٹریل و تشہیر کمیٹی کے سربراہ افتخار شاہ بخاری، نائب سر براہ ڈاکٹر اقبال نور، سیکرٹری احمد معین، ڈپٹی سیکرٹری حفیظ الرحمن تھے۔ اس سال بڑے پیمانے پر چرمہائے قربانی مہم اور اجتماعی قربانی کی تشہیر کی گئی۔ لاہور سمیت پورے ملک میں بڑے بڑے چوراہوں، شاہراہوں، گلی اورمحلے میں بینرز اور پوسٹرز آویزاں کئے گئے تھے اور گوشت کی پیکنگ کیلئے MWF نے 50 ہزار سے زائد پلاسٹک بیگ بھی تیار کرائے۔ اس طرح 5 لاکھ افراد تک بروشر زتقسیم کر کے پیغام بجھوایا گیا۔

جانور خریداری کمیٹی کے سربراہ ملک شمیم احمد خان نمبردار تھے جبکہ منظور حسین قادری نائب سربراہ، ایس ایم قادری سیکرٹری، میاں طاہر یعقوب، حاجی محمد اسحاق ممبران تھے۔ اس سال بڑے پیمانے پر خریداری عمل میں آئی اور عیدالاضحیٰ سے ایک ماہ قبل ہی جانوروں کی خریداری کا عمل شروع کر دیا گیا۔

جانوروں کی حفاظت کمیٹی کے سربراہ محترم صابر حسین نقشبندی، نائب سربراہ حافظ آصف محمود، سیکرٹری محمد حسنین کھگا، اور منہاج یونیورسٹی کے اساتذہ و ممبران نے خصوصی خدمات سر انجام دیں۔ قصابوں سے رابطہ کمیٹی کے سر براہ ڈاکٹر شاہد محمود، محمد عاقل ملک، محمد جواد حامد اور افتخار شاہ بخاری تھے۔ اس سال ماہر قصابوں کی 5ٹیموں کی خدمات حاصل کی گئی تھیں جس میں 200 سے زائد ماہر اور پیشہ ور قصاب شامل تھے۔ قربان گاہ پر 25ہزار گھروں کو گوشت فراہم کرنے کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے 200 سے زائد رضا کاروں نے گوشت کی پیکنگ کی۔

شہریوں کی طرف سے قربانی کے گوشت کو وصول کرنے کی کمیٹی کے سربراہ جاوید اقبال قادری اور عظمت قادری سیکرٹری تھے۔ اس سلسلہ میں عید سے ایک ماہ قبل مرکزی سیکرٹریٹ کے باہر اور ٹاؤن شپ میں مختلف کیمپس لگائے گئے تھے۔ جہاں صبح عید الاضحی کے پہلے دن سے تیسرے دن تک صبح 9سے رات 9بجے تک گوشت کی وصولی ہوتی رہی۔

قربان گاہ کی تیاری کمیٹی کے سربراہ حاجی محمد الیاس تھے جبکہ ملک شیمم احمد نمبردار سیکرٹری اور راشد منہاس ممبر تھے۔ قربان گاہ عید الاضحیٰ سے ایک ماہ پہلے تیار کر لی گئی تھی۔ جانوروں کی رہائش کیلئے دو بڑے شیڈ بنائے گئے۔

قربان گاہ میں کام کرنے والے افرد کو کھانا فراہم کرنے کی کمیٹی کے سربراہ یاسر خان تھے۔ ان کے ساتھ وحید احمد قادری اور صدر بزمِ منہاج اور اُن کی ٹیم نے قربان گاہ میں تینوں روز کام کرنے والے سٹاف، کارکنوں اور رضاکاروں کو بروقت تینوں اوقات کا کھانا پہچانے کا اہتمام کیا۔ اس ٹیم نے مرکزی قربان کے علاوہ لاہور بھر میں کھالوں کو جمع کرنے کے لیے لگائے گئے مختلف کیمپوں میں بھی بروقت کھانا پہنچایا۔

کمیٹی برائے مرکزی کیمپ چرمہائے قربانی کے سر براہ افتخار بیگ تھے جبکہ نائب سربراہ حفیظ اللہ اور فیاض مغل سیکرٹری تھے۔ یہ کمیٹی تینوں دن قربان گاہ اور تنظیمات کی طرف سے آنے والی کھالیں وصول کرتی رہی اور کھالیں جمع کرانے والے افراد کو باقاعدہ کمپیوٹرائزڈ رسیدیں بھی دیں گئیں۔ دوسری جانب کھالوں کی فروخت کمیٹی کے سربراہ میاں طاہر یعقوب، سیکرٹری ساجد حمید تھے۔ کمیٹی کے دیگر ممبران میں جاوید اقبال قادری، محمد جواد حامد اور محمد ارشاد طاہر بھی شامل تھے۔ ان کی ٹیم نے مارکیٹ سے بہتر قیمت کے حصول کیلئے متعدد کمپنیوں اور خریدار پارٹیوں سے رابطہ کرکے قربانی کی کھالوں کو فروخت کرنے میں مدد کی۔

کمیٹی برائے قربانی و تقسیم حصہ جات گائے کے سربراہ شوکت علی قادری، سیکرٹری جاوید کھٹانہ اور اُنکی ٹیم ممبران نے اندرون شہر سے وصول ہونے والے حصوںکو پلان کے مطابق قربانی کرواتے رہے اور گوشت کو منصوبے کے مطابق حصہ داروں کیلئے پیک کرواکر گاڑیوں میں لوڈکرواتے رہے۔

قربانی و تقسیم حصہ جات گائے بیرون ملک کمیٹی کے سربراہ حاجی الیاس، سیکرٹری محمد طاہر منگتا اور عمران خالد کی نگرانی میں ہدایات و پلان کے مطابق منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے کارکنان غرباء کیلئے گوشت کی پیکنگ کروا کر متعلقہ تنظیمات کو فراہم کرتے رہے۔

ناصر اقبال ایڈوکیٹ، محمد یامین، افتخار علی ساجد اور محمد کاشف کی نگرانی میں کمیٹی برائے تقسیم حصہ جات (قربان گاہ) حصہ داروں کو حسب وعدہ گوشت فراہم کرتی رہی اور حصہ داروں کو خوش آمدید کہتی رہی۔ جبکہ کام کمیٹی برائے تقسیم حصہ جات (مرکز) رانا فیاض کی نگرانی میں سرفراز احمد خان، عبدالقدیر، محمد ایوب انصاری، محمد آزاد، محمد عارف  بھی انجام دیتے رہے۔

کمیٹی برائے تقسیم گوشت غرباء و ضرورت مند افراد کے سربراہ افتخار شاہ بخاری، نائب سربراہ شہزاد رسول قادری، حاجی اسحاق، سیکرٹری سلطان محمود چوہدری جبکہ دیگر ممبران میں صفدر عباس، صاحبزادہ افتخارالحسن، محمد زاہد خان تھے۔ اس کمیٹی نے قربان گاہ آنے والے 5ہزار افراد کو پلان کے مطابق گوشت تقسیم کیا اور تحریک منہاج القرآن، لاہور کی تنظیمات کے تعاون سے 15ہزار غریب اور مستحق گھرانوں کو گوشت کی فراہمی کو یقینی بنایا۔

قربانی مہم کی تشہییر کے لیے میڈیا کمیٹی کے سربراہ میاں زاہد اسلام تھے۔ ان کی سربراہی میں عبدالحفیظ چوہدری، لطیف مدنی، قاضی محمود الاسلام اور محمد نواز شریف نے الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا پر کوریج کے لیے خصوصی اقدامات کیے۔ جیو، آے آر وائی، دنیا، وقت، T.V one، C-42، دن نیوز سمیت تمام چینلز نے قربان گاہ سمیت اجتماعی قربانی پر براہ راست کوریج کی اور اس حوالے سے خصوصی رپورٹس بھی نشر کیں۔ تمام ملکی و قومی اخبارات نے بھی قربانی مہم کو بھرپور کوریج دی۔

منہاج پروڈکشنز کی ٹیم نے شفیق الرحمن سعد کی نگرانی میں قربانی مہم کی ویڈیو کوریج کرتے ہوئے خصوصی ڈاکومنٹری تیار کی جو یوٹیوب پر دیکھی جا سکتی ہے۔ اس ٹیم میں عمران شوکت سیکرٹری، خرم خالد اور وسیم صابری بھی شامل تھے۔

منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر صباح فاطمہ مشہدی اور سمیرا رفاقت کی سربراہی میں کمیٹی نے عید کی خوشیوں میں شریک کرتے ہوئے لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں مریضوں اور ان کے لواحقین کو پکا ہوا کھانا فراہم کیا۔ اس کے علاوہ یتیم بچیوں کی کفالت کے ادارے "دارالفلاح" اوربے سہارا خواتین کے ادارے "دار الشفقت" میں خواتین اور "ویلفیئر کمپلیکس" عمر چوک میں معذور افراد میں بھی کھانا پہنچایا گیا اور وہاں تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔

اجتماعی قربانی مہم 2009 کو کامیاب بنانے کے لیے مندرجہ ذیل کمیٹیوں نے بھی اہم کردار کیا۔
کمیٹی برائے فلیٹس بغداد ٹاؤن کے سربراہ محمد علی قادری، سیکرٹری تاج الدین کالامی
کمیٹی برائے ماڈل ٹاؤن فلیٹس کے سربراہ سجاد العزیز
کمیٹی برائے اسٹا ف ممبران ٹاؤن شپ کے سربراہ حافظ نیاز احمد، سیکرٹری ذیشان بیگ
سیکورٹی کمیٹی کے سربراہ چوہدری محمد ریاض
صفائی کمیٹی قربان گاہ کے سربراہ ڈاکٹر رانا نفیس اور سیکرٹری محمد فاروق
ٹرانسپورٹ کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر محمد سیلم اعوان۔
کمیٹی برائے وصولیابی حصص مقامی علاقہ جات کے سربراہ چودھری سلطان، سیف اللہ بھٹی اور محمد زاہد خان
کمیٹی برائے شفٹگ کھالوں کے سربراہ سید سعید شاہ
کمیٹی برائے قربانی مہم لاہور سربراہ محمد ارشاد عابد، نائب سربراہ محمد الیاس ڈوگر، سیکرٹری حفیظ اللہ جاوید اور محمد حنیف

ان تمام کمیٹیوں کے علاوہ قربانی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے کالج آف شریعہ کے رضاکار طلبہ کی ٹاسک فورس نے بھی اپنی خدمات سرانجام دیں۔ یوں قربانی مہم کا میگا ایونٹ کامیابی کے ساتھ اختتام پزیر ہوا۔

رپورٹ : افتخار شاہ بخاری

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top