امن کا پیغام تمام مذاہب کا مشترکہ پیغام ہے : ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

خدا کے پیغام کو عام کرنا ہو گا جس کی بنیاد محبت اور امن پر قائم ہے
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا کرسمس کے موقع پر کینیڈا سے مسیحی برادری کے لیے خصوصی پیغام

امن کا پیغام تمام مذاہب کا مشترکہ پیغام ہے۔ کوئی بھی مذہب انتہاء پسندی، دہشت گردی، تشدد اور نفرت کی تعلیم نہیں دیتا۔ ان خیالات کا اظہار بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن و چیئرمین پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کینیڈا سے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے لیے خصوصی پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں۔ ہمیں کھلے دل سے ایک دوسرے کو جاننا ہو گا اور خدا کے پیغام کو عام کرناہو گا۔ جس کی بنیاد محبت اور امن پر قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے ہندو، سکھ، مسیحی اور مسلمان پاکستان کی سلامتی کے لیے متحد ہیں۔ انہوں نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد دی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top