منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے زیراہتمام 14ویں سالانہ امام حسین کانفرنس 27 دسمبر کو ہو گی۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے زیراہتمام 14 ہویں سالانہ شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس منعقد ہو گی۔ یہ کانفرنس مورخہ 27 دسمبر بروز اتوار شام 5:45 پر (بعداز نماز مغرب) منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں ہو گی۔

پروگرام کے مطابق، تلاوت و سلسلہ نعت خوانی کے بعد نماز عشاء ادا کی جائے گی جس کے بعد علامہ عبد الرشید شریفی واقعہ کربلا اور نواسۂ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام  کی شہادت کے موضوع پر خطاب فرمائیں گے۔ محفل میں نقابت کے فرائض منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کے امام علامہ محمد عابد نقشبندی سرانجام دیں گے۔ شرکت کی دعوت عام ہے۔ محفل کے آخر میں لنگر کا انتظام بھی ہو گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top