تحریک منہاج القرآن اٹلی (دیزیو) کے زیرانتظا م جمعۃ المبارک کا عظیم اجتماع

مورخہ 25 دسمبر 2009ء کو تحریک منہاج القرآن اٹلی (دیزیو) کے زیرانتظام جمعۃ المبارک کا عظیم اجتماع ہوا، جسمیں دور و نزدیک سے 1000 سے زائد افراد نے شرکت کی۔ محفل جمعہ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اس کے بعد قصیدہ بردہ شریف پیش کیا گیا۔ بعد ازاں منہاج القرآن دیزیو سنٹر کے امام و خطیب وقار احمد نے ذکر شان حضرت امام حسین علیہ السلام بزبان حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر 45 منٹ کا خطاب کیا۔ خطاب کے بعد حاجی محمد اشرف نے اجتماع کو integration کے حوالے سے آگاہ کیا۔ محفل جمعہ کے اختتام پر آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں دورد و سلام پیش کیا گیا۔ یہ عظیم اجتماع مشنری ساوریانی ھال میں منعقد ہوا۔ محفل کے آخر پر خصوصی دعا کی گئی۔

رپورٹ: محمد یعقوب، سرمد جاوید

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top