تحریک منہاج القرآن اٹلی (دیزیو) اٹلی کی ادارہ آغوش کے لئے خصوصی کاوش

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کی طرف سے تحریک منہاج القرآن اٹلی (دیزیو) کی تنظیم کو آغوش ادارہ کی تعمیر کے لیے 10 یونٹس کا ٹارگٹ دیا گیا، جس کے لیے دیزیو تنظیم نے دن رات محنت کی اور اللہ رب العزت کی توفیق خاص اور آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نعلین پاک کے تصدق سے آج تک 10 یونٹس کو کراس کر کے 14 یونٹس مکمل کر چکی ہے۔ تحریک منہاج القرآن دیزیو کی یہ کاوش قابل تحسین ہے۔ اللہ پاک اس میں مزید اضافہ فرمائے! (آمین) تحریک منہاج القرآن دیزیو کے سرگرم کارکنان جن میں حاجی محمد خالد، میاں سرفراز احمد، حاجی ارشد جاوید، سرمد جاوید، محمد نصیر، حاجی محمد اشرف، حاجی محمد یونس، محمد خوشحال، محمد یعقوب، ملک فیروز اور چن نصیب شامل ہیں۔ دعا ہے کہ رب کریم اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نعلین پاک کے صدقے ان دوستوں کی کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے! آمین

رپورٹ: محمد یعقوب، سرمد جاوید

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top