منہاج القرآن انٹرنیشنل بانڈو سٹی ابراکی کین جاپان میں یوم عاشور کے موقع پر شہدائے کربلا کو خراج تحسین پیش کیا گیا

27 دسمبر 2009ء مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل بانڈو سٹی ابراکی کین جاپان میں یوم عاشور کے موقع پر شہدائے کربلا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے بعد نماز مغرب خصوصی جلسہ کا اہتمام کیا گیا جس میں تلاوت کلام پاک، حمد باری تعالیٰ اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ آلہ وسلم پیش کی گئیں۔ بعد ازاں مرکز منہاج القرآن کے ڈائریکٹر حافظ محمد یعقوب مغل نے خطاب کرتے ہوئے واقعہ کربلا پر روشنی ڈالی اور کہا کہ واقعہ کربلا انسانیت کے لئے درس ہے۔ ان کے خطاب کے بعد منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری ویڈیو DVD ’’ کربلا سے شام تک‘‘ کا خطاب سنایا گیا۔ جس کے بعد جرمن کے شہر برلن سے سفیر عالم حافظ نذیر احمد خان نے ٹیلی فون پر مختصر خطاب کرتے ہوئے شہدائے کربلا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے واقعہ کربلا بیان کیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے افکار و نظریات کو سلام پیش کیا اور بتایا کہ وہ اس وقت دنیا بھر میں امن و محبت کا درس پھیلانے میں مصروف ہیں۔ پروگرام کے اختتام پر دعائے خیر کے بعد لنگر تقسیم کیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top