بارسلونا کے عہدیداران کا علامہ حسن میر قادری کے بھائی کے وصال پر اظہار تعزیت

گزشتہ دنوں منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری کے بڑے بھائی علی اختر پاکستان میں انتقال کر گئے۔ 27 دسمبر بروز اتوار کو ہونے والے اجلاس میں منہاج القرآن بارسلونا، سپین کے سرپرست محمد نواز کیانی، امیر تحریک علامہ عبد الرشید شریفی، صدر مجلس شوریٰ حاجی غلام حسین، صدر حاجی مظہر حسین، نائب صدر مرزا محمد اکرم بیگ، سیکرٹری جنرل نوید احمد اندلسی، صدر مصالحتی کونسل محمد اقبال چوہدری، صدر یوتھ لیگ محمد عتیق، سیکرٹری یوتھ لیگ احسن جاوید خان اور دیگر عہدیداران نے مرحوم کی وفات پر گہرے دکھ کر اظہار کیا اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں مرحوم کی بلندی درجات اور مغفرت کے لیے دعا کی ۔

اس موقع پر علامہ عبد الرشید شیریفی نے علامہ حسن میر قادری کو بذریعہ ٹیلیفون منہاج القرآن سپین کے عہدیداران اور رفقاء کا تعزیتی پیغام پہنچایا۔ اس سے قبل شہادت امام حسین کانفرنس رضی اللہ عنہ کے اختتام پر علامہ حسن میر قادری کے مرحوم بھائی کے لیے اجتماعی دعا بھی کی گئی ۔

رپورٹ : نوید احمد اندلسی (سیکرٹری جنرل منہاج القرآن انٹرنیشنل بارسلونا، سپین)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top