فرینکفرٹ (جرمنی) میں نماز عید الاضحیٰ کا اجتماع

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ جرمنی میں بھی عیدالاضحیٰ پر پروقار اجتماع منعقد ہوا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ کی ایگزیکٹیو باڈی کے اراکین نے نماز عید کی ادائیگی کیلئے تمام انتظامات کو پہلے ہی حتمی شکل دے دی تھی اور ایگزیکٹیو کونسل کے عہدیداران نے نماز عید کی ادائیگی کیلئے آنے والے لوگوں کا انتہائی پرتپاک استقبال بھی کیا۔ پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ جرمن، ترکش، مراکش اور دیگر ممالک کے لوگوں نے نماز عید ادا کی۔ ایک اندازے کے مطابق کم ازکم 2000 افراد نے منہاج القرآن فرینکفرٹ میں نماز عید ادا کی۔ نماز عید کا خطبہ علامہ ناصر قیوم نے دیا۔ اس موقع پر مہمانوں کیلئے کھانے پینے والی مختلف چیزوں کے سٹال بھی لگائے گئے تھے۔ چھوٹے بچوں کے لیے تحائف کا انتظام بھی کیا گیا جبکہ چھوٹی بچیوں کو خصوصی طور پر چوڑیاں بھی تحفے میں دی گئیں۔ عید کے بعد دعا کی گئی جس میں منہاج القرآن یورپ کے نائب ناظم ویلفیئر میاں مقصود اکرام کے والد اور سابق صدر منہاج القرآن جرمنی میاں اکرام کی مغفرت کے علاوہ عالم اسلام اور دنیا بھر میں امن و سلامتی کے لیے بھی دعائیں کی گئیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top