ناگویا (جاپان) کی تنظیم کا مرکزی سیکرٹریٹ لاہور کا وزٹ

یکم جنوری بروز جمعۃ المبارک دن 2 بجے منہاج القرآن ناگویا جاپان کی تنظیم نے ناگویا کے صدر علی عمران کی قیادت میں مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔ وفد میں راجہ رضوان ( سینئر نائب صدر)، اعجاز کیانی (ناظم ناگویا )، راجہ ظہور (سیکرٹری اطلاعات و نشریات اور سارا سال ضیافت میلاد کے انچاج)، ملک ممتاز (صدر تویاما)، سعد نصیر (لائف ممبر ملائیشیا) اور احسان الحق (لائف ممبر بحرین) شامل تھے۔

وفد نے مرکزی سیکرٹریٹ کا تفصیلی وزٹ کیا اور بعد ازاں قائمقام ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض اور ناظم امور خارجہ جی ایم ملک سے تنظیمی امور کے حوالہ سے میٹنگ کی۔ وفد نے مرکزی قائدین کو جاپان بالخصوص ناگویا کی تنظیمی کارکردگی رپورٹ پیش کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ ناگویا (جاپان) میں ایک اسلامک سنٹر کی خریداری کے لئے کوشش کر رہے ہیں جس کے لئے تنظیم نے ایک خطیر رقم اکٹھی کر لی ہے اور مزید کاوشیں جاری ہیں۔ ناگویا میں تنظیم نے حلقہ درود شریف کی روزانہ محافل کا انعقاد کیا ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ناگویا کی تنظیم نے پورا سال سے ضیافت میلاد کا اہتمام کیا ہوا ہے جس سے ہر روز کئی احباب مستفید ہوتے ہیں۔ قائمقام ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے ناگویا (جاپان) کی تنظیم کی طرف سے پیش کی گئی رپورٹ پر تنظیم کو مبارکباد دی اور ناگویا تنظیم کی طرف سے مرکزی سیکرٹریٹ کے مشترکہ وزٹ کو خوب سراہا۔

آخر پر علی عمران (صدر ناگویا جاپان) نے مرکزی قائدین کا احسن انداز میں وفد کو ڈیل کرنے پر شکریہ ادا کیا اور مرکز پر جملہ شعبہ جات میں ہونے والے کام اور افراد کی تعریف کی۔

رپورٹ : میاں محمد اشتیاق

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top