منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام صومالیہ میں اجتماعی قربانی

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام دنیا بھر میں غریب، یتیم اور بے سہاروں کی کفالت کے لئے چرمہائے قربانی اور اجتماعی قربانی کی مہم لانچ کی جاتی ہے جس سے حاصل ہونے والی آمدنی دکھی انسانیت کی فلاح و بہبود کی بحالی کیلئے خرچ کی جاتی ہے۔ دنیا کے دیگر ممالک کی طرح صومالیہ میں بھی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اجتماعی قربانی اور چرمہائے قربانی مہم 2009ء کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلہ میں صومالیہ کے مختلف شہروں میں منہاج ویلفیئر فاونڈیشن نے سینکڑوں جانور قربانی کیے۔ جن میں بکرے، چھترے، مینڈھے اور گائے شامل تھیں۔

اجتماعی قربانی کا گوشت منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے کارکنان نے غریبوں اور یتیموں میں تقسیم کیا جس پر عوام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے اس تحفے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے نمائندے بھی موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top