ملکی ترقی میں طلبہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں : امجدجٹ

استحکام پاکستان کیلئے نوجوانوں کو سربکف ہونا ہو گا : ساجد گوندل
مصطفوی سٹوڈئنس موومنٹ (ایم ایس ایم) کے تربیتی ورکشاپ سے مقررین کا خطاب

مصطفوی سٹوڈئنس موومنٹ (ایم ایس ایم) کے زیر اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن میں ’’تربیتی ورکشاپ‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایس ایم کے مرکزی صدر امجد حسین جٹ نے کہا کہ ملکی ترقی میں طلبہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ طلبہ قوم کا سرمایہ اور معمار ہوتے ہیں۔ قوم کے ان معماروں کی اخلاقی اور روحانی تربیت وقت کا اہم تقاضا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں برائی کی قوتیں دن بدن زور پکڑ رہی ہیں اور آج کا نوجوان تیزی سے دین سے دوری کی راہ پر گامزن ہے۔ امجد حسین جٹ نے کہا کہ آج نیکی کی قوتوں کو اپنی رفتار تیز کرنا ہو گی اور نوجوانوں کی اصلاح کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آج دین سے بے بہرہ لوگ قوم کے ہیرو قرار دیے جا رہے ہیں اور اسلام کے نام پر حاصل کئے گئے ملک میں فحاشی اور بے راہروی کا سیلاب نوجوان نسل کے اخلاق اور کردار کو بُری طرح متاثر کر رہا ہے۔ بایں وجہ نوجوان نسل کو اسکی نذر ہونے سے بچانے کیلئے موثر جدوجہد کرنا ہو گی۔ مصطفوی سٹوڈئنس موومنٹ کے سیکرٹری جنرل ساجد گوندل نے کہا کہ قیام پاکستان میں نوجوانوں کا کردار کسی سے مخفی نہیں۔ آج نوجوانوں کو استحکام پاکستان کیلئے بھی سربکف ہونا چاہیے تاکہ اسلام اورپاکستان کے بدخواہ اسے نقصان نہ پہنچا سکیں۔ اس موقع پر صدیق جان اورایم ایس ایم لاہور کے صدر حافظ محمد رمضان نیازی نے بھی خطاب کیا۔ تربیتی ورکشاپ میں کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top