منہاج القرآن يوتھ ليگ اٹلي بلزانو کي تنظيم نو

منہاج القرآن انٹرنيشنل اٹلي کے زير اہتمام محرم الحرم پر خصوصي پروگرام بلزانو ميں منعقد ہوا۔ جس ميں منہاج القرآن انٹرنيشنل اٹلي کے امیر تحریک غلام مصطفی مشہدی، قائمقام صدر محمد افضال سیال، ناظم ظہیر انجم اور ناظم دعوت و تربیت مختیار احمد قادری نے خصوصي طور پر شرکت کي۔

پروگرام کے بعد بلزانو ميں خصوصي اجلاس ہوا، جس میں منہاج القرآن يوتھ ليگ بلزانو کا قیام عمل میں لایا گیا۔ مرکزی ایگزیکٹو اور صوبائی تنظیم بلزانو منہاج القرآن کے اعلیٰ عہدیداران کی موجودگی میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کي نئي باڈي تشکيل دي گئي۔ منتخب عہديداروں ميں محمد نوید صدر، نصرت شاہد نائب صدر، عبدالجبار جنرل سیکرٹری اور علی ناصر جوائنٹ سیکرٹری شامل ہيں۔

اس کے علاوہ منہاج يوتھ ليگ کي چھ رکنی کنونیئرکمیٹی میں محمد عاصم، حاجی وحید، ذوالقرنین ذکی، محمد امیر، سیف، ساجد اور صداقت کو شامل کيا گيا۔

اس موقع پر ناظم ظہیر انجم نے کہا کہ منہاج القرآن یوتھ لیگ کا اصل مقصد معاشرے کے نوجوانوں کو منظم کر کے ان کی اخلاقی، روحانی اور تنظیمی تربیت کا اہتمام کر نا ہے۔ اجلاس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ بلزانو کے نو منتخب عہديداران نے مشترکہ طور پر کہا کہ نوجوان دہشت گردی و انتہاپسندی کی ہر سطح پر مذمت کرتے ہيں۔ منتخب عہديداران نے اس عزم کا اظہار کيا کہ وہ يوتھ ليگ کے پليٹ فارم سے اسلام کے پیغام امن و محبت کو عام کریں گے۔ اسلام کے پیغام امن کو عام کرنے کے لئے نوجوانوں کی روحانی، اخلاقی، فکری، نفسیاتی علمی، معاشی اور سماجی تربیت کا فریضہ بھی انجام دے گی۔ اجلاس ميں علامہ غلام مصطفيٰ مشہدي نے منہاج یوتھ لیگ کے قیام پر بلزانو تنظیم اور صدر انور ورائچ کو مبارکباد پیش کی۔ اجلاس کا اختتام علامہ غلام مصطفی مشہدی کي دعا سے ہوا۔

رپورٹ : شکیل احمد (اٹلی)

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top