بیرون ممالک سے وفود کی تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ آمد

نظامت امور خارجہ کی دعوت پر منہاج القرآن کے سمندر پار پاکستانیوں میں سے 4 قائدین 14 جنوری 2010ء کو تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ تشریف لائے۔ ان میں منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ سے منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کی ٹیم کے اہم رکن عدنان سہیل، منہاج القرآن انٹرنیشنل مانچسٹر سے محمد انور، منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے قائدین شوکت حیات اور کاشف محمود شامل ہیں۔ تمام معزز مہمانوں کو نظامت امور خارجہ کی طرف سے پروقار انداز میں خوش آمدید کیا گیا۔

تمام قائدین نے الگ الگ وقت میں مرکزی سیکرٹریٹ کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا۔ جس میں انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ کے مختلف نظامتوں کے کام اور کارکنوں کی استعداد کار کو بے حد سراہا۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن UK کی ٹیم کے اہم رکن عدنان سہیل نے مرکزی سیکرٹریٹ کے وزٹ کے بعد نظامت امور خارجہ کے ناظم جی ایم ملک سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں انہوں نے منہاج ویلفیئرفاونڈیشن UK کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی اور کام کو بہتر انداز میں کرنے کے لیے مختلف پہلوؤں پر مشاورت بھی طلب کی۔ اس ملاقات کے اختتام پر انہوں نے MWF یو کے کی طرف سے نظامت امور خارجہ کو 2 عدد جدید ترین لیب ٹاپ بطور تحفہ پیش کئے۔ اس ملاقات کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

دریں اثناء عدنان سہیل نے بغداد ٹاون، ٹاون شپ میں زیر تعمیر آغوش بھی گئے اور انہوں نے آغوش میں زیر کفالت بچوں سے ملاقات کی اور تقریباً 3گھنٹے بچوں کے درمیان رہے۔ اس دوران وہ آغوش کے بچوں میں گھل مل گئے۔ انہوں نے زیر تعمیر آغوش بلڈنگ کا تفصیلی وزٹ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے آغوش پراجیکٹ کی کنسٹرکشن کرنے والی ٹیم اور آغوش میں بچوں کی نگرانی و تربیت کرنے والے جملہ احباب کی خدمات کو سراہا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ناصر جمشید نے بھی مرکزی سیکرٹریٹ کاوزٹ کیا اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے جملہ پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یقیناً شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری پوری امت مسلمہ کے لئے بالخصوص اور پوری دنیا کے لئے نعمت خداوندی ہیں، انہوں نے جس خوبصورت انداز میں قرآن کی تعلیمات سے دنیا کو روشناس کروایا ہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے ملک میں موجودہ دہشت گردی کے خلاف فتویٰ دے کر اسلام کی ترجمانی کا حق ادا کر دیا ہے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے رہنماء شوکت حیات اور کاشف محمود نے مرکزی سیکرٹریٹ کے تفصیلی وزٹ کے بعد قائمقام ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض اور ناظم امور خارجہ جی ایم ملک سے ملاقات کی۔ جس میں انہوں نے یونان کے تنظیمی امور پر گفتگو کی۔ اس ملاقات میں انہوں نے کہا کہ دنیا میں اسلام کے پیغام کی ترویج و اشاعت کے لیے مرکزی سیکرٹریٹ اہم کام کر رہا ہے۔ سیکرٹریٹ کے کارکنان خدمت کے ساتھ اخلاص کے ساتھ دن رات کام میں مصروف ہے اور یہ قابل تحسین جذبہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان بھی اس سلسلہ کو آگے بڑھانے میں اپنا کام جا ری رکھے ہوئے ہے۔

رپورٹ : محمد وسیم افضل قادری

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top