سویڈش کالج آف ٹیکنالوجیز راولپنڈی میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی تنظیم نو

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سویڈش کالج آف ٹیکنالوجیز راولپنڈی کی تنظیم نو کے لیے منہاج القرآن سیل سیٹر کمیٹی چوک میں اجلاس ہوا۔ جس کی صدرات مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ راو لپنڈی کے جنرل سیکرٹری صغیر علی مصطفوی نے کی۔ اجلاس میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ راولپنڈی کے فنانس سیکرٹری فرخ بلال بھی خصوصی طور پر مدعو تھے۔ سو یڈش کالج آف ٹیکنالوجیز راولپنڈی کے طلبہ کی کثیر تعداد نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

ایم ایس ایم روالپنڈی کے جنرل سیکرٹری صغیر علی مصطفوی نے موومنٹ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ میں اتحاد و یکانگت کی فضا پیدا کرنے کے لیے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ صحت مند تعلیمی کلچر پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایس ایم کے پلیٹ فارم سے طلبہ کو امن، اتحاد اور علم کا پیغام دیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ایم ایس ایم راولپنڈی اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

اجلاس میں متفقہ مشاورت سے ایم ایس ایم سویڈش کالج آف ٹیکنالوجیز کی تنطیم نو کی گئی۔ نو منتخب عہدیداران میں منصور خان صدر، عامر خلیل نائب صد ر، حافظ طاہر جنرل سیکرٹری، بلال ملک فنانس سیکرٹری اور شمریز اختر سپورٹس سیکرٹری شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ثنا اللہ سیکرٹری دعوت، وقار احمد سیکرٹری ممبر شپ، متین علی سیکرٹری آفس آفیئر اور ابرار احمد انفارمیشن سیکرٹری بھی نئی باڈی کا حصہ ہیں۔ اجلاس کے اختتام میں نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد بھی پیش کی گئی جبکہ باقاعدہ دعا سے اجلاس ختم ہوا۔

رپورٹ : حافظ محمد اشتیاق۔ انفارمیشن سیکرٹری MSM ضلع راولپنڈی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top