حمیدالدین المشرقی مرحوم کی زندگی محروم طبقات کے حقوق کی بحالی کے لیے وقف تھی : جسٹس ناصرہ جاوید اقبال

حمیدالدین المشرقی مرحوم کی جنگ سرمایہ داری کے خلاف تھی وہ جنگ جاری رہے گی : ڈاکٹر صبیحہ ارشد المشرقی
حمیدالدین المشرقی مرحوم بڑے بیباک، نڈر اور جرات مند انسان تھے : شیخ زاہد فیاض
قومی امن کونسل کے زیر اہتمام حمیدالدین المشرقی مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے مقررین کاخطاب

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں گزشتہ روز قومی امن کونسل کے زیر اہتمام حمیدالدین المشرقی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس ہو۔ جس کی صدارت سربراہ خاکسار تحریک ڈاکٹر صبیحہ ارشد المشرقی نے کی اور نظامت کے فرائض قومی امن کونسل کے کوآرڈنیٹر جواد حامد نے ادا کئے۔ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس ڈاکٹر ناصرہ جاوید اقبال (صدر ہائی کورٹ بار) نے کہا کہ حمیدالدین المشرقی مرحوم نے عدلیہ کی بحالی کی تحریک میں ہمارے ساتھ بھر پور جدوجہد کی۔ ان کی زندگی محروم طبقات کے حقوق کی بحالی کے لیے بسر ہوئی۔ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر صبیحہ ارشد المشرقی نے کہا کہ مظلوم انسانیت کی خدمت انکا مشن تھا۔ ہم ان کے مشن کو جاری رکھیں گے۔ ان کی جنگ سرمایہ داری کے خلاف تھی وہ جنگ جاری رہے گی۔ ہم خون دے کر بھی ان کے مشن کو جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں ثابت کرونگی کہ اسلام کی خواتین کے کندھے کمزور نہیں۔ حمیدالدین المشرقی مرحوم نے غربیوں کے لیے اپنا آرام و سکون چھوڑ دی۔ ہم غریبوں کی مدد کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔ ہم بھی آرام و سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ حمیدالدین المشرقی مرحوم اسلام، پاکستان اور عوام سے محبت کرتے تھے۔ تحریک منہاج القرآن کا ہر فرد اس لیے ان سے محبت کا اظہار کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حمیدالدین المشرقی مرحوم بڑے بیباک، نڈر اور جرات مند انسان تھے۔ وہ حکمرانوں سے نہیں حاکم اعلی سے ڈرتے تھے۔ انہوں نے اس موقع پر اعلان کیا کہ حمیدالدین المشرقی مرحوم کا بیٹا احسان اللہ اسلم اگر منہاج یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنا چاہیے تو اس کے تمام تعلیمی اخراجات تحریک منہاج القرآن برداشت کرنے کیے لیے تیار ہے۔ تعزیتی ریفرنس سے پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل انوار اختر ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حمیدالدین المشرقی مرحوم کی خواہش تھی کہ موجودہ نظام عوام کے لیے بہتر نہیں ہے اسے بدلنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ عوام کے دکھ درد کو اپنا دکھ درد سمجھتے تھے اور اکثر جزباتی اور پریشان ہو جایا کرتے تھے۔ تعزیتی ریفرنس سے معروف صحافی، تجزیہ نگار سہیل وڑائچ نے کہا کہ حمیدالدین المشرقی باشعور، باضمیر، ملنسار اور حقیقت میں خاکسار لیڈر تھے۔ انہوں نے کہا کہ حمیدالدین المشرقی مرحوم حقیقی عوامی لیڈر تھے اور عوام کی نمائندگی کرتے تھے۔ ایم کیو ایم کے ڈاکٹر علی حسن نے کہا کہ حمیدالدین المشرقی انسانیت کا درد محسوس کرنے والے انسان تھے۔ وہ ہمیشہ پاکستانی عوام کے دکھوں کو دور کرنے کی کوشش کرتے رہے۔ تحریک انصاف کے راہنما اعجاز چوہدری نے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حمیدالدین المشرقی مرحوم اعلی انسانی اقدار کے مالک تھے۔ انہوں نے بے مقصد نہیں بلکہ بامقصد زندگی بسر کی۔ تعزیتی ریفرنس سے جی ایم ملک، بریگیڈیر فاروق حمید، خالد اقبال خالد، سید فرحت حسین شاہ اورمولانا محمد عثمان سیالوی نے خطاب کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top