ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا منہاج القرآن علماء و مشائخ رابطہ کونسل کے ناظم علامہ محمد حسین آزاد الازہری کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس

تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ و پاکستان عوامی تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، مرکز ی امیر تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمان درانی، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، ڈائریکٹر میڈیا میاں زاہد اسلام، ڈپٹی ڈائریکٹرز میڈیا محمد لطیف مدنی، عبدالحفیظ چودھری، عاقل ملک، جواد حامد، علامہ شاہد لطیف، ڈاکٹر تنویر اعظم سندھو، سرفراز احمد خان، ساجد بھٹی، علامہ معراج الاسلام، محمد عباس نقشبندی اور جاوید اقبال قادری نے منہاج القرآن علماء مشائخ رابطہ کونسل کے ناظم علامہ محمد حسین آزاد الازہری کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا کی۔ دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قدمین شریفین کے تصدق سے مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔ ان کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ (آمین)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top