اسکالر شپ امتحان سیشن 10-2009 کے نتائج کا اعلان

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اسٹوڈنٹ ویلفیئر بورڈ (SWB) نادار طلبہ کے لئے ہر سال اسکالر شپ جاری کرتا ہے، جس کے لئے اسکالر شپ امتحان منعقد کیا جاتا ہے۔ امسال بھی سیشن 10-2009 کے اسکالر شپ کا امتحان لیا گیا اور اس کے نتائج کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر اسٹوڈنٹ ویلفیئر بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے اسکالرشپ امتحان میں کامیاب طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں تعلیم کو کبھی بھی پالیسی سازوں نے اولین ترجیح نہیں دی اور نہ ہی بالا دست طبقات کو اس سے کوئی دلچسپی ہے جسکا ثبوت ہمارا قومی بجٹ ہے جس میں تعلیم کیلئے 2 تا 3 فیصد سے زائد رقم نہیں رکھی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن قابل تحسین ہے جو ملک میں تعلیمی اداروں کا جال بچھا رہی ہے اور تعلیم کو عام کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسٹوڈنٹویلفیئر بورڈ کے سیکرٹری افتخار شاہ بخاری نے کہا ہے کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ہر سال ایسے طلبہ و طالبات کو تعلیمی وظائف مہیا کرتی ہے۔ جو بچے تعلیم میں انتہائی بہترین اور اعلیٰ صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں لیکن مالی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم کا حصول ان کیلئے مشکل بلکہ ناممکن ہوتا ہے۔ ایسے طلبہ و طالبات کے لیے اسٹوڈنٹ ویلفیئر بورڈ ہر سال اسکالر شپ امتحان منعقد کرتی ہے۔ اس سال کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے (63) طلبہ نے امتحان دیا جس میں سے (61) طلبہ کامیاب ہوئے جبکہ منہاج گرلز کالج ٹاؤن شپ کی (49) طالبات نے امتحان دیا اور (47) کامیاب ہوئیں۔ اسی طرح تنظیمی کوٹہ کے تحت (10) طالبعلم کامیاب ہوئے۔ تحفیظ القرآن گرلز ماڈل اسکول کی (14) طالبات نے امتحان دیا جس میں سے (7) طالبات کامیاب ہوئیں۔

منہاج ماڈل اسکول و تحفیظ القرآن کے (87) طلبہ نے اسکالر شپ کا امتحان دیا جس میں (83) کامیاب ہوئے جبکہ (37) طلبہ و طالبات کو یتامیٰ کوٹہ کے تحت اسکالر شپ دیا گیا۔ افتخار شاہ بخاری نےکہا کہ اس سال چاروں تعلیمی ادارہ جات کے کل (245) طلبہ و طالبات کو سیشن 10-2009 کیلئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے اسکالر شپ دیا جا رہا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top