راولپنڈی (ڈھوک رتہ میلاد نگر) میں چوتھے عرفان القرآن کورس کی افتتاحی تقریب

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور منہاج القرآن یوتھ لیگ راولپنڈی پی پی 12 ڈھوک رتہ میلاد نگر راولپنڈی کے زیر اہتمام عرفان القرآن کورس کی افتتاحی تقریب کا انقعاد بروز اتوار صبح 10 بجے کیا گیا۔ جس میں مہمانان گرامی محمد شریف کمالوی (فاضل منہاج القرآن انٹرنیشنل یونیورسٹی لاہور، سینئر نائب ناظم دعوت و انچارج عرفان القرآن کورس)، آصف مرزا (سینئر نائب امیر تحریک راولپنڈی)، سہیل عباسی (میڈیا کوآرڈینٹر ضلع راولپنڈی)، راجہ سعید (جنرل سیکرٹری منہاج القرآن یوتھ لیگ راولپنڈی)، غلام ربانی (معلم عرفان القرآن کورس فاضل IQC منہاج القرآن انٹرنیشنل یونیورسٹی لاہور)، علی رضا (صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ)، صغیر علی (جنرل سیکرٹری مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ) اور راجہ عامر عظیم (پر نسپل قا ئداعظم سکول ڈھوک رتہ) شامل تھے۔

عرفان القرآن کورس کی افتتاحی تقریب میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ جبکہ نقابت کے فرائض راجہ علی غضنفر نے سر انجام دیئے۔

 

غلام ربانی (معلم عرفان القرآن کورس فاضل IQC منہاج القرآن انٹرنیشنل یونیورسٹی لاہور) نے تحریک منہاج القرآن اور عرفان القرآن کورس کا مکمل تعارف اہمیت اور افادیت کے بارے میں گفتگو کی۔ آخر میں مرکز کے نمائندہ خصوصی محمد شریف کمالوی نے نہایت ہی احسن انداز عرفان القرآن کورس کے بارے میں بتاتے ہوئے وائٹ بورڈ پر حاضرین کو چند مثالیں سمجھائیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top