صدر (MQI) گلاسگو حاجی عبدالواحد کا مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل گلاسگو برطانیہ حاجی عبدالواحد مورخہ 10 جنوری 2010ء کو مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے وزٹ پر تشریف لائے۔ مرکز پہنچنے پر نظامت امور خارجہ کے سٹاف نے حاجی عبدالواحد کا پرتپاک استقبال کیا۔ صدر منہاج القرآن گلاسگو نے مرکزی سیکرٹریٹ کا تفصیلی وزٹ کیا۔ بعد ازاں انہوں نے پرنسپل سیکرٹری ٹو شیخ الاسلام و ناظم امور خارجہ جی ایم ملک سے تنظیمی امور کے حوالہ سے میٹنگ کی۔ انہوں نے اس ملاقات میں ناظم امور خارجہ اور  قائدین کو منہاج القرآن گلاسگو کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

قائمقام ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض اور ناظم امور خارجہ جی ایم ملک نے گلاسگو کی تنظیم کی طرف سے پیش کی گئی رپورٹ پر تنظیم کو مبارکباد پیش کی۔ محترم حاجی عبدالواحد نے مرکزی قائدین کا شکریہ ادا کیا اور مرکز پر جملہ شعبہ جات میں ہونے والے کام اور افراد کی تعریف کی۔

رپورٹ : میاں محمد اشتیاق (سیکرٹری امور خارجہ)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top