مسلم کمیونٹی کی راہنمائی کے لئے منہاج القرآن کے سکالرز نے برٹش کونسل فار اسلامک گائیڈنس کے نام سے مصالحتی کونسل کا اعلان کر دیا

برطانیہ میں آباد مسلمان کمیونٹی کی راہنمائی کے لئے منہاج القرآن کے سکالرز نے برٹش کونسل فار اسلامک گائیڈنس کے نام سے مصالحتی کونسل کا اعلان کر دیا ہے جو کہ برطانیہ میں مقیم مسلمان مرد و خواتین کو شادی اور طلاق کے معاملات میں راہنمائی کریں گے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے صدر ابو آدم احمد الشیرازی، سیکرٹری جنرل طاہر محمد اور دیگر اراکین نے کونسل کے قیام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ مقامی مسلم کمیونٹی کو اس کے بڑے فوائد حاصل ہوں گے کونسل کے صدر علامہ محمد افضل سعیدی جبکہ علامہ محمد رمضان قادری، علامہ اشفاق عالم قادری نائب صدور اور عالمہ رفیق حبیب سیکرٹری جنرل کے فرائض سرانجام دیں گے۔ کونسل برطانیہ کے مسلمانوں کے شرعی مسائل میں راہنمائی کا فریضہ بھی ادا کرے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top