مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کلر سیداں کی تنظیم سازی

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کلر سیداں کی تنظیم سازی مکمل کر لی گئی ہے۔ اس حوالے سے مورخہ 19 جنوری 2010 کو اجلاس ہوا، یہ اجلاس  تحریک منہاج القرآن  کلر سیداں کے تحصیلی آفس میں منعقد ہوا۔ جس میں طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اجلاس کی صدرات مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ راولپنڈی کے صدر علی رضا چودھری جبکہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے فنانس سیکرٹری فرخ بلال خصوصی طور پر مدعو تھے۔

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ راولپنڈی کے صدر علی رضا چودھری نے ایم ایس ایم کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور کہا کہ طلبہ میں اتحاد و یگانگت کی فضا پیدا کر نے کے لئے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ صحت مندانہ کلچر پر یقین رکھتی ہے۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ایک غیر سیاسی تنظیم ہے جو صرف فکری رہنمائی تحریک منہاج القرآن سے لیتی ہے۔ انہوں نے کہا کی طلبہ ہی کسی تحریک کو انقلاب میں بدلنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

اجلاس میں بھرپور مشاورت سے
محترم مدثر احمد کو (صدر ایم ایس ایم)
محترم محمد عمر الیاس کو (نائب صدر ایم ایس ایم)
محترم عاصم شہزاد کو (جنرل سیکرٹری ایم ایس ایم)
محترم سعد محمود کو (وائس جنرل سیکرٹری ایم ایس ایم)
محترم علی رضا کو (فنانس سیکرٹری ایم ایس ایم)
محترم صائم شبیر کو (سپورٹس سیکرٹری ایم ایس ایم)
محترم عاقب رضا کو (وائس سپورٹس سیکرٹری ایم ایس ایم)
محترم وجاہت گل کو (سیکرٹری دعوت ایم ایس ایم)
محترم فیصل مجید کو (وائس سیکرٹری دعوت ایم ایس ایم)
محترم مبشر شہزاد کو (انفارمیشن سیکرٹری ایم ایس ایم)
جبکہ محترم محمد شعیب کو (وائس انفارمیشن سیکرٹری ایم ایس ایم) منتخب کیا گیا۔

آخر میں تمام منتخب طلبہ کو مبارک باد پیش کی گئی اور دعا سے اجلاس کا اختتام ہوا۔

رپورٹ: محمد اشتیاق (میڈیا سیکرٹری، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top