منہاج یوتھ کنونشن (دیزیو) اٹلی

مورخہ 23 جنوری 2010ء بروز ہفتہ منہاج القرآن اسلامک سنٹر (دیزیو) اٹلی کے زیرانتظام منہاج یوتھ کنونشن منعقد ہوا، جس میں دور و نزدیک سے کثیر تعداد میں نوجوان، بچے، بچیوں اور فیملیز نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھی گئی۔ کنونشن کی خاص بات یہ تھی کہ اٹالین نوجوان جو کچھ عرصہ پہلے مسلمان ہوا جس کا نیا نام ابراہیم رکھا گیا، پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر مدعو تھے۔ علاوہ ازیں ایک اور نوجوان محمد ندیم جو کہ تین ماہ پہلے پاکستان سے اٹلی میں PhD کے حصول کےلیے پہنچے ہیں، ان کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔

پروگرام میں نو مسلم ابراہیم نے جوانوں سے تقریباً ایک گھنٹہ بڑا مدلل اور جامع خطاب اٹالین زبان میں کیا۔ جس میں انہوں نے اپنی زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے اسلام کے مطالعہ کے بعد اسے مکمل طور پر سمجھ کر قبول کیا۔ جس کے بعد عمرہ کی سعادت بھی میسر آئی ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب کے آخر پر نوجوان بچوں اور بچیوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔

پاکستانی نوجوان محمد ندیم جو کہ منہاج یونیورسٹی لاہور اور پنجاب یونیورسٹی لاہور کے سابق لیکچرار ہیں انہوں نے اردو میں بڑی علمی گفتگو کی۔ جس میں انہوں نے بتایا کہ نوجوان اگر اپنا مستقبل سنوارنا چاہتے ہیں تو اپنے آپ کو علم میں پختہ کریں۔ بعد ازاں انہوں نے peace and integration کے حوالے سے گفتگو کی۔

پروگرام کو کامیاب بنانے کا سہرا خصوصی طور پر حاجی محمد اشرف کے سر ہے جنہوں نے اس کے شب و روز بھرپور محنت کی۔ یوتھ کنونش میں ادارہ منہاج القرآن امام و خطیب علامہ وقار احمد، حاجی محمد یونس، محمد خوشحال، محمد یعقوب، سرمد جاوید، چن نصیب، اور دیگر احباب نے بھی شرکت کی۔

رپورٹ (محمد یعقوب)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top