کوپن ہیگن ڈنمارک میں منہاج پیس اینڈ اينٹی گریشن کونسل یورپ کي نئی برانچ کا افتتاح

منہاج القرآن انٹرنيشنل ڈنمارک نے کوپن ہیگن میں منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کونسل یورپ کي نئی برانچ کا افتتاح کر ديا ہے۔ يہ فورم معاشرے ميں باہمي تنازعات کو بلا معاوضہ اور عدالتوں سے باہر حل کرتا ہے۔ اس سلسلہ ميں منہاج پیس اینڈ اينٹی گریشن کونسل یورپ کوپن ہيگن کي تنظيم سازي بھي کي گئي۔ يہ تنظيم سازي کونسل کے صدر اعجاز وڑائچ اور منہاج مصالحتي کونسل ناروے کے ممبر عبداللہ نے مقامی انتظامیہ کی متفقہ رائے سے کي۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ترجمان قیصر زبیر نجیب کو منہاج القرآن انٹرنيشنل ڈنمارک نے کوپن ہیگن کا صدر نامزد کيا گيا۔ ان کے ساتھ 7 رکنی کمیٹی کا قیام بھی عمل میں لایا گیا۔ جن میں امیر تحریک ڈنمارک عبدالستار سراج، حلیمہ سعدیہ، مسرت ظہور، سمیرا راجہ، اسماء اسحاق رانا اور عتیق الرحمان شامل ہیں۔ اس موقع پر جنرل سیکریٹری منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک بلال اپل نے نئی انتظامیہ کو مبارک باد دي۔ انہوں نے نئي انتظاميہ کو اپنے تعاون کي مکمل یقین دہانی کرائي۔

اعجا ز وڑائچ نے میڈیا کو بتایا کہ منہاج پیس اینڈ اينٹی گریشن کونسل یورپ کي يہ نویں برانچ ہے، جس کا باقاعدہ آغاز کر ديا گيا ہے۔ اس کے علاوہ ناروے حکومت کے تعاون سے کھاریاں میں بھی آفس کا قیام عمل لایا جا چکا ہے۔ جو کہ یورپ بھر میں مقیم پاکستانیوں کے خاندانی مسائل کے حل میں معاون ثابت ہو رہا ہے۔

راؤ خلیل احمد (صدر منہاج میڈیا کوآرڈینیشن بیورو یورپ)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top