منہاج القرآن انٹرنیشنل کوریا کے زیراہتمام شہادت امام کانفرنس

منہاج القرآن انٹرنیشنل کوریا کے زیراہتمام "شہادت امام کانفرنس" 10 محرم الحرام 2009ء کو جامع مسجد سوان میں ہوئی۔ عظیم الشان کانفرنس کی صدارت حافظ محمد انور نے کی جبکہ مہمان خصوصی سید اطہر حسین شاہ تھے۔ صوبہ خان اور محمد ظفر کمبوہ نے کانفرنس میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس پروگرام میں سیؤل کی تمام تنظیمات نے شرکت کی جبکہ موسم کی خرابی اور برفباری کے باوجود کوریا بھر سے سینکڑوں شرکاء بھی کانفرنس میں موجود تھے۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت مبارکہ سے ہوا۔ حافظ محمد عامر اور حافظ محمد بشیر نے تلاوت کلام پاک کا شرف حاصل کیا۔ وقار احمد خان شیروانی، محمد صائم ادریس، ناظم منہاج القرآن انچھن مردان علی قادری، محمد ارشد اور منہاج نعت کونسل نے نعت مبارکہ اور منقبتیں پڑھیں۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کوریا کے امیر محمد جمیل قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام امن کا پیغام ہے۔ امام حسین علیہ السلام نے یزید سے سمجھوتہ نہ کر کے دنیا کو پیغام دیا کہ وہ امن کے داعی ہیں۔ اس تناظر میں آج منہاج القرآن پوری دنیا میں پیغام امام حسین علیہ السلام کو عام کر رہی ہے۔

کانفرنس کا باقاعدہ اختتام دعا سے ہوا۔ نقابت کے فرائض مرزا تشار انجم اور علامہ غلام محمد خان نے ادا کیے۔ پروگرام کی انتظامیہ میں محمد منور قادری، عابد علی قادری، شیخ اظہر، محمد فہیم رضوان، منظور حسین اور جمشید امانت تھے

رپورٹ:کوریا ( وقار احمد خان شیروانی)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top