منہاج القرآن اسلامک سنٹر (دیزیو) اٹلی کے زیراہتمام ماہانہ محفل گیارہویں شریف
منہاج القرآن اسلامک سنٹر (دیزیو) اٹلی کے زیراہتمام ماہانہ محفل گیارہویں شریف مورخہ 24 جنوری 2010ء بروز اتوار بعد نماز ظہر منعقد ہوئی، جس میں کثیر تعداد میں افراد نے شرکت کی۔ محفل پاک کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، اس کے بعد بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور نعت خوانی کا سلسلہ شروع ہوا۔ نعت خوانی میں محمد شبیر، راجہ محمد منیر، ملک محمد اصغر، حیدر علی اور آزاد احمد بٹ نے نعتیں پیش کیں۔ نعت خوانی کے دوران وقفے وقفے کے بعد وقار احمد نے مختلف اولیاء کرام اور بالخصوص حضور شہنشاہ بغداد کے زندگی کے مختلف واقعات سے حاضرین کے دلوں کو گرماتے رہے۔ بعد ازاں آزاد احمد بٹ نے بارگاہ غوثیت میں منقبت شریف پیش کی، جب نعت خوانی کا سلسلہ ختم ہوا تو ادارہ کی امام علامہ وقار احمد نے حاضرین محفل سے خطاب کیا، جس میں انہوں نے بچوں کی تعلیم و تربیت پر زور دیا اور والدین سے گذارش کی کہ اپنے بچوں کو اس عمر میں اگر دین کی تعلیم کا عادی بنا دیں گے تو ان کی آنے والی زندگی آسان ہو جائے گی۔ محفل پاک کے اختتام پر ختم پاک پڑھا گیا اور خصوصی دعا کے ساتھ محفل پاک اختتام پذیر ہوئی۔
اس ماہانہ محفل گیارہویں شریف میں منہاج القرآن اٹلی کی ایگزیکٹو کے عہدیداران حاجی محمد اشرف، حاجی محمد سرفراز، حاجی محمد یونس، حاجی محمد خالد، محمد خوشحال، ملک محمد اصغر، محمد یعقوب، ملک محمد فیروز، سرمد جاوید اور یوتھ لیگ کے جوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی بعد ازاں حاضرین محفل کو لنگر غوثیہ پیش کیا گیا۔
رپورٹ (محمد یعقوب)
تبصرہ