منہاج القرآن انٹرنیشنل کوریا کے زیراہتمام شہادت امام حسین کانفرنس

منہاج القرآن انٹرنیشنل تھیگو سٹی جنوبی کوریا کے زیراہتمام Hayouge مسجد میں "شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس" 17 جنوری 2010 کو منعقد ہوئی۔ اس کانفرنس کی صدارت تبسم علی اور محمد یٰسین نے کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے امیر تحریک محمد جمیل قادری مہمان خصوصی تھے۔ پروگرام میں قمر منج، فیصل چیمہ، حافظ محمد عابد قادری اور محمد افضل سلہری نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ تھیگو سٹی سے حافط محمد عابد اور حافظ ناصر کی سرپرستی میں وفد بھی شرکت کے لیے آیا۔ اس کے علاوہ پروگرام میں تھیگو سٹی سے مسلم کمیونٹی اور پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے بھرپور شرکت کی۔

حافظ محمد ناصر نے تلاوت کلام مجید سے پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس کے بعد نعت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت حافظ محمد عابد، مردان علی قادری، مقبول حسین، محمد سعید، محمد رفاقت اور حافظ نظار نے حاصل کی۔

امیر تحریک کوریا محمد جمیل قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ محبت اہل بیت، محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی علامت ہے۔ محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی محبت الٰہی کا راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس شخص کے دل میں اہل بیت کی محبت نہیں، اس کے دل میں محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نہیں ہو سکتی۔ مومن کی علامت یہ ہے کہ وہ اہل بیت سے محبت کرتا ہے اور اہل بیت سے بغض منافقت کی علامت ہے۔

کانفرنس میں کمپئرنگ کے فرائض محمد عدیل نے سر انجام دیے۔ اس پروگرام کے سرپرست فیصل چیمہ، رانا قمر منج اور رانا عابد تھے۔ پروگرام کے اختتام پر لنگر حسینی بھی تقسیم کیا گیا۔

رپورٹ : وقار احمد خان شیروانی (شیوا، کوریا)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top