منہاج یونیورسٹی کے کالج آف شریعہ میں مقابلہ حسن قرات اور مقابلہ عربی تقریر آج ہو گا
منہاج یونیورسٹی لاہور کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں سفیر امن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 59 ویں سالگرہ کے موقع پر طلبہ کی نمائندہ تنظیم ’’بزم منہاج‘‘ کے زیر اہتمام سالانہ آل پاکستان بین الکلیاتی ’’ہفتہ تقریبات‘‘ کا آغاز آج 8 فروری 2010ء بروز سوموار (صبح10بجے) کو 365۔ ایم بلاک ماڈل ٹاؤن (کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز ) میں مقابلہ حسن قرات اور مقابلہ عربی تقریر سے ہوگا۔ مقابلہ حسن قرآت میں جیوری کے فرائض قاری اللہ بخش نقشبندی، قاری خالد علوی اور قاری غلام مصطفی سرانجام دیں گے۔ مقابلہ عربی تقریر بعنوان ’’الارھاب و علاجہ (دہشت گردی اور اس کا حل)‘‘میں ڈاکٹر انوارالحق، ڈاکٹر اصغر جاوید اور پروفیسر قمر عباس جیوری کے فرائض سرانجام دیں گے۔ بزم منہاج کے زیر اہتمام ہونے والے سالانہ آل پاکستان بین الکلیاتی ہفتہ تقریبات میں پاکستان بھر کے100 سے زائد کالجز، یونیورسٹیز اور مدارس کے طلبہ و طالبات شرکت کریں گے۔ مقابلہ حسن قرات اور مقابلہ عربی تقریر میں ڈاکٹر عباس فاموری (ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران)، وائس پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈاسلامک سائنسز ڈاکٹر ظہوراللہ الازہری، شیخ الحدیث علامہ معراج الاسلام، پیر مستوار شاہ، پروفیسر محمد نواز ظفر، پیر خلیل الرحمان چشتی، مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، ڈاکٹر خالق دار ملک، بدیع الزمان ایڈووکیٹ، محمد گل حسین، عثمان پیر زادہ، نگران بزم منہاج عبدالقدوس درانی اور سیکرٹری کوآرڈنیشن کالج آف شریعہ محمد عباس نقشبندی کے علاوہ کثیر تعدادمیں ملک بھر سے نامور علمی، ادبی، سیاسی اور سماجی شخصیات شرکت کریں گے۔
تبصرہ