بیرون ممالک سے وفود کا دورہ مرکز

سپین

مورخہ 4 فروری 2010 کو سپین سے حاجی نذیر احمد اداسی اور محمد الیاس اپنے پاکستانی دوستوں کو لے کر مرکزی سیکرٹریٹ تشریف لائے، وفد نے مرکزی سیکرٹریٹ کا تفصیلی وزٹ کیا اور اپنے تاثرات میں فرمایا کہ یقیناً شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے امت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنے، نوجوان نسل کو دنیا کی رنگینیوں سے نکال کر رات کے اندھیروں میں اپنے رب کے حضور سجدہ ریز ہونے اور آقا دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت میں سرشار ہو کر درود و سلام پڑھنے کی ترغیب دی ہے۔ حاجی نذیر احمد اداسی اور محمد الیاس نے وزٹ کے دوران قائمقام ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض اور ناظم امور خارجہ جی ایم ملک سے ملاقات کی اور سپین میں تحریکی و تنظیمی صورتحال سے آگاہ کیا، مرکزی قائدین نے مذکورہ احباب کی مشن کے لئے خدمات کو سراہا اور سپین میں تحریک کے کام کو مزید بہتر کرنے کے لئے ہدایات دیں۔

یونان

مورخہ 4 فروری 2010 کو یونان سے اصغر علی مرکز تشریف لائے، اپنے وزٹ کے دوران اصغر علی نے قائمقام ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض اور ناظم امور خارجہ جی ایم ملک سے ملاقات کی اور تنظیمی و تحریکی امور پر تفصیلی ڈسکشن کی۔ انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ کے جملہ شعبہ جات کا وزٹ کیا اور ان میں کام کرنے والے احباب کی خدمات کو سراہا۔ معزز مہمان نے نظامت امور خارجہ کی بیرون ممالک تنظیمات اور کارکنان سے رابطہ اور بالخصوص یونان تنظیم کے ساتھ بروقت رابطہ پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ہم نے جب بھی مرکز سے کسی تنظیمی و تحریکی کام کے سلسلہ میں کوئی راہنمائی مانگی ہے ہمیں فوری طور پر اس کا مثبت جواب ملا ہے اور یہ سب آقا دوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مہمان خانہ اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تربیت کا اثر ہے۔

امریکہ

مورخہ 5 فروری 2010ء کو امریکہ سے محمد عباس گوندل پہلی دفعہ مرکزی سیکرٹریٹ کے وزٹ پر تشریف لائے، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک نے انہیں مرکزی سیکرٹریٹ کے جملہ شعبہ جات اور نظامتوں کا وزٹ کرایا اور تحریکی و تنظیمی امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ معزز مہمان نے اپنے تفصیلی وزٹ اور تعارف کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آج تک اتنے منظم انداز میں دین اسلام کے فروغ کے لئے مصروف عمل کسی دینی تنظیم کو نہیں پایا اور یہ سب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی تربیت کا اثر ہے کہ انہوں نے بہت کم عرصہ میں امت مسلمہ کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کیا ہے جس سے پوری دنیا میں اسلام اور اتحاد امت بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ ملا ہے، انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ کے جملہ شعبہ جات کی کارکردگی کو سراہا اور نیک خواہشات و تمناؤں کا اظہار کیا۔

رپورٹ (محمد وسیم افضل قادری)

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top