ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا سیاسی رہنما اجمل خٹک کی وفات پر اظہار افسوس

تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلی و پاکستان عوامی تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر محمد طاہر القادری، مرکز ی امیر تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمان درانی، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سنیئر نائب ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض، ڈائریکٹر میڈیا میاں زاہد اسلام، ڈپٹی ڈائریکٹرز میڈیا محمد لطیف مدنی اور عبدالحفیظ چوہدری، عاقل ملک، عبدالستار منہاجین، جواد حامد اور ڈاکٹر شاہد محمود نے عوامی نیشنل پارٹی کے سابق راہنما اور بزرگ سیاسیدان اجمل خٹک کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی ہے۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا کہ اجمل خٹک کی عوام کے لیے خدمات لائق تحسین ہیں۔ وہ سنجیدہ سیاستدان اور نیک انسان تھے۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قدمین شریفین کے تصدق سے مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔ ان کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ (آمین)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top