منہاج یونیورسٹی کے کالج آف شریعہ میں مقابلہ حسن نعت اور مقابلہ انگلش تقریر آج ہوگا

منہاج یونیورسٹی لاہور کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں سفیر امن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 59 ویں سالگرہ کے موقع پر طلبہ کی نمائندہ تنظیم ’’بزم منہاج‘‘ کے زیر اہتمام سالانہ آل پاکستان بین الکلیاتی ’’ہفتہ تقریبات‘‘ کا دوسرا پروگرام مقابلہ حسن نعت و انگلش تقریر بعنوان ’’Strategic Challenges Confrontng Pakistan‘‘ ۔9 فروری 2010ء بروزمنگل (صبح9بجے) کو 365۔ ایم بلاک ماڈل ٹاؤن (کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز)میں ہوگا۔ مقابلہ حسن نعت و انگلش تقریر میں مہمان خصوصی سابق صوبائی وزیر تعلیم میاں عمران مسعود ہونگے جبکہ مہمانوں میں بریگیڈئر فاروق حمید اختر معروف تجزیہ نگار، وائس پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈاسلامک سائنسز ڈاکٹر ظہوراللہ الازہری، شیخ الحدیث علامہ معراج الاسلام، مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، پروفیسر محمد نواز ظفر، ڈاکٹر اصغر جاوید الازہری، نگران بزم منہاج عبدالقدوس درانی، کوآرڈینیشن فنانس محمد عباس نقشبندی کے علاوہ کثیر تعداد میں ملک بھر سے نامور علمی، ادبی، سیاسی اور سماجی شخصیات شرکت کریں گے۔ مقابلہ حسن نعت میں جیوری کے فرائض ارشاد اعظم چشتی، شکیل احمد طاہر اور شفیق حسین نظامی سرانجام دیں گے جبکہ مقابلہ انگلش تقریر میں پروفیسر علی عرفان، مدثر اعوان اور وحید احمد جیوری کے فرائض سرانجام دیں گے۔ بزم منہاج کے زیر اہتمام ہونے والے سالانہ آل پاکستان بین الکلیاتی ہفتہ تقریبات میں پاکستان بھر کے 100 سے زائد کالجز، یونیورسٹیز اور مدارس کے طلبہ وطالبات شرکت کریں گے۔ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے 10 سے زائد کمیٹیاں بنائی گئی۔ پروگرام کی انتظامیہ میں صدر بزم منہاج حافظ شکیل اکرم قادری، جنرل سیکرٹری حافظ فرخ سوار، صدر میڈیا کمیٹی واحد نعیم مغل، مدثر محی الدین، محسن کمال، واجد نعیم مغل، حافظ محبوب عالم سعیدی، سعید خان، عاصم الیاس، یامین مصطفوی، ذوالقرنین نواز اور حافظ نصیر الدین چشتی شامل ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top