مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لودھراں کے زیراہتمام آزادی کشمیر ریلی

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لودھراں کے زیراہتمام 5 فروری 2010ء کو کشمیر ڈے پر ’’آزادی کشمیر ریلی‘‘ کا اہتمام کیا گیا۔ جس کی قیادت مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان کے مرکزی نائب صدر عرفان یوسف نے کی۔ ریلی ڈسٹرکٹ ہسپتال لودھراں سے شروع ہو کر پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں شہر بھر سے سینکڑوں نوجوانوں نے حصہ لیا۔ ریلی میں ایم ایس ایم لودھراں کے مرکزی قائدین ملتان ڈویژن کے صدر رضوان یوسف، نوید نذیر صدر ایم ایس ایم وہاڑی، صوبائی نائب امیر راؤ محمد اسحاق، صدر منہاج القرآن لودھراں ملک اسلم حماد، ناظم منہاج القرآن لودھراں ظفر بھٹی، صدر ایم ایس ایم نعمان مصطفوی، جنرل سیکرٹری سلمان مصطفوی، نائب صدر سید حسن عباس، اظہر لنگاہ ایڈوکیٹ، چودھری غفار سنبل، سید نور الحسن ایڈووکیٹ، رانا عابد نواز، تنویر خان، عابد جوئیہ، خواجہ احمد عمر فاروق، کامران تاج، رانا ظاہر، ملک عابد نواز اور دیگر قائدین نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔

ایم ایس ایم کے نائب صدر عرفان یوسف نے ریلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نا اہل حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث مسئلہ کشمیر عالمی نظروں سے اوچھل ہو گیا ہے۔ جس کے بعد اس مسئلہ پر عالمی ضمیر مردہ ہو چکا ہے۔ آج ہزاروں کشمیروں کی قربانیوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سمیت امت مسلمہ کے دیگر مسائل پر اقوام متحدہ امریکہ کی لونڈی بن چکی ہے۔ آج دنیا اگر امن کی خواہاں ہے تو فلسطین بوسنیا اور کشمیر پر دوہری پالیسیاں ترک کرکے اسے آزادی دینا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ ہے جبکہ ہر پاکستانی کا دل کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ منہاج القرآن نے کشمیر کی آزادی کے لیے اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل درآمد کرنے کی آواز اٹھائی ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت میں دنیا بھر میں کشمیر کاز کو زندہ رکھیں گے۔

ریلی کے علاوہ نوجوانوں نے کشمیر موٹر سائیکل کاررواں میں حصہ لیا۔ جس کے شرکاء نے پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان کے جھنڈے بھی اٹھا رکھے تھے۔ پرامن ریلی کا اختتام منہاج القرآن لودھراں کے سرپرست تحریک سید پیر فضل حسین شاہ کی دعا سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top