ڈاکٹر محمد طاہرالقادری منہاج یونیورسٹی کی ایک شاخ بلوچستان میں بھی قائم کریں : میاں عمران مسعود

جب تک ہم خود اندھے ہیں اس وقت تک ہمارے لیڈر بھی اندھے ہیں : ڈاکٹر رحیق احمد عباسی

منہاج یونیورسٹی لاہور کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں سفیر امن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 59 ویں سالگرہ کے موقع پر طلبہ کی نمائندہ تنظیم ’’بزم منہاج ‘‘ کے زیر اہتمام سالانہ آل پاکستان بین الکلیاتی ’’ہفتہ تقریبات‘‘کا دوسرا پروگرام مقابلہ حسن نعت و مقابلہ انگلش تقریر بعنوان ’’Strategic Challenges Confrontng Pakistan‘‘ منعقد ہوا۔ جس کی صدارت پرنسپل کالج آف شریعہ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی۔ پروگرام کے مہمان خصوصی سابق وزیر تعلیم حکومت پنجاب میاں عمران مسعود تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں بریگیڈئیر (ر) فاروق حمید خان (دفاعی تجزیہ نگار)، ظہور احمد، پیر سید اصغر علی شاہ گیلانی (سرپرست تحریک منہاج القرآن خوشاب)، پیر سید حبیب اللہ شاہ چشتی (نائب امیر جماعت اہلسنت بلوچستان)، سینئر نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض، کرنل (ر) محمد احمد، مفتی عبدلقیوم خان ہزاروی، پروفیسر محمد نواز ظفر چشتی، جی ایم ملک، سہیل احمد رضا، ڈاکٹر ظہور اللہ الازہری (وائس پرنسپل کالج آف شریعہ)، ڈاکٹر محمد اصغر جاوید الازہری، قاضی فیض الاسلام، محمد عباس نقشبندی اور نگران بزم منہاج عبدالقدوس درانی نے شرکت کی۔ مقابلہ جات میں 100سے زائد طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔ مقابلہ حسن نعت میں صبا شفقت (اسلامیہ کالج برائے خواتین کینٹ لاہور)، خضر ذیشان (النعیمیہ قراءت اکیڈمی اسلام آباد) اور محمد اشفاق (کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز لاہور) نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسر ی پوزیشن حاصل کی۔ مقابلہ انگلش تقریر میں یمنہ بی بی (علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور)، شعیب خان (کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز لاہور) اور لبنیٰ بی بی (گورنمنٹ کالج برائے خواتین سمن آباد لاہور) نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پروگرام کے مہمان خصوصی سابق وزیر تعلیم حکومت پنجاب میاں عمران مسعود نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو سلام پیش کرتا ہوں۔ میں ان کے خطابات اور کتابیں بڑے شوق و ذوق سے سنتا اور پڑھتا ہوں۔ انہوں نے بلوچستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ منہاج یونیورسٹی کی ایک شاخ بلوچستان جیسے پسماندہ علاقے میں بھی قائم کریں تاکہ وہاں کے طلبہ بھی اس عظیم مادر علمی سے فیضیاب ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تعلیمی اداروں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی پرنسپل کالج آف شریعہ نے تمام مہمانوں کو تشریف لانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیشک پاکستان کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔ بات یہ ہے کہ جب تک ہم خود اندھے ہیں اس وقت تک ہمارے لیڈر بھی اندھے ہیں۔ جب ہم اپنی آنکھیں کھول لیں گے تو ہمارے حکمران بھی اپنی آنکھیں کھول لیں گے اس طرح سے ان تمام مسائل کا حال ممکن ہے۔ مقابلہ حسن نعت میں جیوری کے فرائض ارشاد اعظم چشتی، قاری عنصر علی قادری اور شفیق حسین نظامی نے سر انجام دیے جبکہ مقابلہ عربی انگلش تقریر میں جیوری کے فرائض ڈاکٹر سلیم احمد صدیقی، پروفیسر علی عرفان اور پروفیسر وحید احمد نے سرانجام دیے۔ آخر پر صدر بزم منہاج حافظ شکیل اکرم نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب سے بریگیڈئیر (ر) فاروق حمید خان، ظہور احمد، پیر سید اصغر علی شاہ گیلانی، پیر سید حبیب اللہ شاہ چشتی، شیخ زاہد فیاض، کرنل (ر) محمد احمد، مفتی عبدلقیوم خان ہزاروی، پروفیسر محمد نواز ظفر چشتی اور سہیل احمد رضا نے بھی خطاب کیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top