استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں مشعل بردار جلوس

تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیر اہتمام مورخہ 15 فروری 2010ء بروز بدھ شام 6 بجے استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں ایک عظیم الشان مشعل بردار جلوس لکشمی چوک تا داتا دربار تک نکالا جائے گا۔ جلوس لکشمی چوک، نسبت روڈ، فوڈ سٹریٹ، لوہاری، اردو بازار، بھاٹی چوک سے ہوتا ہوا دربار داتا صاحب پہنچے گا۔ جلوس کی قیادت تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، امیر لاہور محمد ارشاد اہر کریں گے۔ جس میں تحریک منہاج القرآن کے قائدین، ممتاز دینی، سماجی و سیاسی شخصیات، مزدور ،تاجرر طلباء تنظیمیں اور ہزاروں عاشقان رسول(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی شرکت کریں گے ۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top