ڈاکٹر طاہر القادری کی تصانیف کی نمائش کے موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی شرکت اور گہری دلچسپی کا اظہار

منہاج القرآن ویمن ونگ کے زیر اہتمام مقامی ہال گلبرگ میں ڈاکٹر طاہر القادری کی تصانیف کی نمائش ہوئی۔نمائش کا افتتاح ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے صاحبزادے حسین محی الدین قادری نے کیا۔ جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی اور گہری دلچسپی کا ظہار کیا۔ تصانیف کی نمائش میں ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران عباس فاموری، رانا ارشد پارلیمانی سیکرٹری ٹور ازم پنجاب، عظمیٰ بخاری ایم پی اے، ناصرہ نصیر سابق ایم این اے، عاصمہ کھر، شہناز مزمل معروف شاعرہ اور صفیہ اسحاق کوارڈینیٹر نظریہ پاکستان، مسز روبینہ رفیق خصوصی طور پر شریک ہوئیں۔ علاوہ ازیں بہت سے سکولز کی طالبات اور خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top