منہاج القرآن انٹرنیشنل (دیزیو) اٹلی کے زیراہتمام استقبال ربيع الاول

منہاج القرآن انٹرنیشنل (دیزیو) اٹلی کے زیراہتمام 14 فروري 2010ء کو استقبال ربيع الاول محفل ميلاد ہوئي۔ اس محفل میلاد کا اہتمام منہاج القرآن انٹرنیشنل دیزیو کے ناظم حاجی محمد اشرف اور محمد ذوالفقار نے کيا تھا۔ پروگرام میں منہاج القرآن انٹرنیشنل دیزیو کے صدر حاجی خالد محمود، نائب صدر سرفراز احمد، حاجی محمد یونس، محمد خوشحال، محمد نصیر اور کثیر تعداد میں بزرگ، نوجوان اور بچے شامل تھے۔ محفل ميں خواتین کی بڑي تعداد بھي موجود تھي۔ خواتين کے ليے حاجی محمد اشرف کے گھر میں اہتمام کيا گيا تھا جبکہ مردوں کے ليے اسلامک سنٹر دیزیو میں محفل منعقد ہوئي۔

پروگرام کا آغاز نماز مغرب کے بعد تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت منہاج يوتھ ليگ کے جنرل سیکرٹری نے حاصل کي۔ پنجابی کے مشہور شاعر اصغر علی اصغر نے پنجابي زبان ميں نعت خواني کي۔ اس کے بعد محمد شبیر، ارشد حسین اویسی، راجہ محمد منیر وحید اشرف، محمد اشرف، امانت علی صدیقی، محمد کمال، راجہ عظمت، محمد گلزار اور وحید علی نے بھي نے باری باري نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کيں۔ نعت خوانی کا سلسلہ ایک گھنٹہ جاری رہا، جس کے بعد علامہ وقار احمد قادری نے خصوصي خطاب کيا۔ آپ نے (ورفعنا لک ذکرک) کے موضوع پر اظہار خيال کيا۔

انہوں نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذکر کو بلند کرنے کی بہترین صور ت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود پاک پڑھنا ہے۔
آخر میں آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد پاک کے حوالہ سے اور ملک پاکستان کی سلامتی اور امن کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ بعد ازاں لنگر میلاد بھی تقسیم کیا گیا۔

رپورٹ : محمد یعقوب (دیزیو، اٹلی)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top