منہاج القرآن یوتھ لیگ فرانس کے زیر اہتمام 2 روزہ اعتکاف بسلسلہ میلاد

منہاج القرآن یوتھ لیگ فرانس ربیع الاول کی آمد کے سلسلے میں 21 فروری شام سے 23 فروری کی شام تک روحانی سکون اور باطنی تربیت کے لئے 2 روزہ اعتکاف بسلسلہ میلاد کے نام سے پروگرام ترتیب دے رہی ہے جس میں نوجوانوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ 2 روزہ المیلاد اعتکاف کے لیے 8 یورو فیس بھی رکھی گئی ہے۔ اعتکاف میں امیر یورپ علامہ حسن میر قادری دروس قرآن اور درس حدیث دیں گے۔ پروگرام کے آخر میں ایک گرینڈ ڈنر کا اہتمام کیا جائے گا جس میں منہاج القرآن فرانس کی مجلس شوریٰ کے ارکان کو خصوصی دعوت دی جائے گی ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ فرانس عمیر اشفاق نے میڈیا کے نمائندوں سے کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top