منہاج القرآن انٹرنیشنل (کارپی) اٹلی میں محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس
14 فروری 2010ء بروز اتوار بمقام منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی (اٹلی) مرکز پر استقبال میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالہ سے محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ حافظ محمد اقبال اعظم نےخصوصی شرکت کی۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے حافط محمد عمران نے کیا اور محمد مختیار قادری، طالبات منہاج القرآن، محمد ذیشان، حاجی محمد طارق اور خالد حسین نے سرور کائنات کے حضور گلدستہ عقیدت پیش کیے۔ محفل میں نقابت کے فرائض علامہ غلام مصطفی مشہدی نے ادا کئے۔ علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے تمام حاضرین کو میلاد پاک کے مہینے کے آغاز پر مبارکباد پیش کی۔
انہوں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے منہاج ویمن لیگ کو مبارکباد پیش کی اور خاص طور پر ان بچوں کے والدین کو مبارکباد پیش کی جواس دیار غیر میں منہاج القرآن کے مرکز میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد پر قرآن و سنت کی روشنی میں تفصیلات بیان کیں اور کہا کہ میلاد مناؤ اور حضور کی سیر ت کو اپناؤ۔ محفل کی اختتام پر انہوں نے منہاج القرآن کے عظیم پروجیکٹ آغوش کے حوالہ سے تمام حاضرین کو آگاہ کیا۔ انہوں نے یتیم بچوں کی کفالت کے حوالہ سے قرآن و سنت کی تعلیمات سے روشنی ڈالی۔
امیر تحریک علامہ غلام مصطفی مشہدی، مرکزی صدر ایگزیکٹو منہاج القرآن اٹلی حافظ عبدالمناف، ظہیر انجم قادری، غلام رسول، افضال سیال، محمد علی بھگٹ، شکیل احمد، مختیار احمد، احمد الطاف چیمہ، صوبائی ایگزیکٹو ریجو ایمیلیا، مودنہ، جاوید رانجھا، محمد ظریف، شیخ حبیب، اشرف بٹ، مرزا امتیاز، منہاج یوتھ لیگ کارپی حافظ اقدس، خالد حسین، وقاص بٹ، مدثر حسین، محمد ذیشان اور منہاج ویمن لیگ اور دیگر وابستگان و رفقاء نے بھر پور شرکت فرمائی۔ محفل کے اختتام پر علامہ غلام مصطفی مشہدی نے اجتماعی دعا کی۔ آخر میں تمام حاضرین کو لنگر محمدی پیش کیا گیا۔
رپورٹ : شکیل احمد (اٹلی)
تبصرہ