منہاج القرآن انٹرنیشنل پیرس کا ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کے اعزاز میں گرینڈ ڈنر

منہاج القرآن انٹرنیشنل پیرس نے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کے اعزاز میں 4 فروری 2010ء گرینڈ ڈنر کا اہتمام کیا۔ اس گرینڈ ڈنر کا اہتمام منہاج القرآن انٹرنیشنل پیرس کے پاکستانی تاجر، جنرل سیکرٹری فرانکو ایسوسی ایشن حاجی محمد یعقوب کی طرف سے کیا گیا تھا۔ ڈنر تقریب پیرس کے شہر توپوکمبو کے خوبصورت ریسٹورنٹ گجرال میں منعقد ہوئی۔ جو دنیا کی خوبصورت ترین جگہ ڈزنی لینڈ کے قریب واقع ہے۔ تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی انتظامیہ اور منہاج القرآن یورپ کے قائدین نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

تقریب کے شرکاء میں منہاج القرآن کے رفقاء بھی شامل تھے۔ اس تقریب میں منتظمین کی جانب سے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کو منہاج القرآن انٹرنیشنل پیرس میں تحریکی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ناظم اعلیٰ نے قائدین کو فرانس میں بہترین کام کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ پرتکلف کھانوں کی تقریب کا اختتام دعا سے ہوا۔

رپورٹ : اے کے راؤ (پیرس)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top