شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 59 ویں سالگرہ کے موقع پر اندرون ملک اور 90 سے زائد دیگر ممالک میں کیک کاٹے گئے

جیلوں میں کھانا تقسیم کیا گیا، مرکزی سطح پر درجنوں بکروں کا صدقہ دیا گیا
شکرانے کے نوافل ادا کیے گئے، ای میلز اور موبائل پیغامات کے ذریعے مبارکباد کا سلسلہ جاری

تحریک منہاج القرآن کے ڈائریکٹر میڈیا میاں زاہداسلام کے مطابق شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 59 ویں سالگرہ دنیا کے پانچوں براعظموں میں انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔ یورپ، برطانیہ، خلیج، امریکہ، نارتھ امریکہ، افریقہ اور جنوبی ایشیاء کے 100 سے زائد ممالک اور ملک بھر کے اندر یونین کونسل سطح تک تنظیمات نے تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنوں نے قائد ڈے کی تقریبات کے کیک کاٹے گئے اندرون و بیرون ملک لاکھوں کارکنوں نے 19 فروری کا آغاز دعائیہ محافل سے کیا، شکرانے کے نوافل ادا کیے، صدقات دیے گئے، ایک دوسرے کو تحائف دیے گئے اور سا لگرہ کے کیک کاٹے گئے، ای میل اور موبائل پیغامات کے ذریعے مبارکباد کا سلسلہ جاری۔ سینکڑوں کارکنوں نے ملک کی مختلف جیلوں کے قیدیوں میں کھانا تقسیم کیا۔ مرکزی سطح پر ماڈل ٹاؤن میں درجنوں بکروں کا صدقہ دیا گیا، اور مرکز ی قائدین نے منہاج یونیورسٹی کے وسیع و عریض گراؤنڈ میں سالگرہ کا کیک کاٹا اور شیخ الاسلام کی دینی، علمی اور تجدیدی خدمات کے حوالے خراج تحسین پیش کیا۔ مرکزی سطح پر منہاج یونیورسٹی ٹاؤن شپ میں ہونے والی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے کہا کہ سفیر امن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی امن کیلئے خدمات انہیں دنیا میں منفرد مقام دلاتی ہے آج ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلام کے حقیقی پیغام کو عام کرنے کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی خدمات سے استفادہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن معاشرے کے پسے ہوئے استحصال زدہ طبقات کے حقوق کیلئے جدوجہد کو شیخ الاسلام کی ولولہ انگیز قیادت میں جاری رکھے ہوئے ہے اور آج کا دن لاکھوں کارکنوں کیلئے تجدید وفا کا دن ہے کہ وہ اس عظیم قیادت کی رہنمائی میں مصطفوی انقلاب کی منزل کو ضرور حاصل کریں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حسین محی الدین قادری نے کہا کہ ملت اسلامیہ کے کروڑوں مسلمان شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی، روحانی، تعلیمی، سیاسی اور سماجی خدمات سے استفادہ کر رہے ہیں۔ تحریک منہاج القرآن کا عالم گیر پھیلاؤ اور اس کی موثریت اس بات کی گواہ ہے کہ 30 سال کے قلیل عرصہ میں تحریک منہاج القرآن دنیائے اسلام کی سب سے بڑی تحریک کا روپ دھار چکی ہے اوریہ سب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تاریخ ساز شخصیت کی بدولت ہے۔ آج دنیا بھر میں تحریک منہاج القرآن کے لاکھوں کارکن عہد کرتے ہیں کہ ہم عظیم قائد کی عظیم فکر کے امین بن کر ان کے خوابوں کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔ مرکزی تقریب میں فیض الرحمٰن درانی، ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، شیخ زاہد فیاض، ، جی ایم ملک، احمد نواز انجم، کرنل محمد احمد، پروفیسر محمد نواز ظفر، مفتی عبدالقیوم ہزاروی، عباس نقشبندی، جواد حامد اور دیگر نے خصوصی شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top